Urdu News

بنگال میں چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کا آغاز بھی تشدد سے ہوا

بنگال میں چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کا آغاز بھی تشدد سے ہوا

بنگال میں چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کا آغاز بھی تشدد سے ہوا

کولکاتہ ، 10 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

مغربی بنگال میں ووٹنگ کا چوتھا مرحلہ تشدد سے شروع ہوا۔ شمالی بنگال کے دو اضلاع علی پوردوار اور کوچ بہار اور جنوبی بنگال میں ہاوڑہ ، ہوگلی اور جنوبی 24 پرگنہ سے تشدد کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

چوتھے مرحلہ کی پولنگ میں شمالی بنگال کی نو سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے، جبکہ جنوبی بنگال میں ہاوڑہ میں نو، ہگلی میں 10 اور جنوبی 24 پرگنہ میں 11 سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔

انتخابات سے قبل ہی کوچ بہار کے سیتالکوچی اسمبلی حلقہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں پر حملے ہوچکے ہیں۔ اس کے خلاف بی جے پی کارکنوں نے سڑک جام کر احتجاج کیا۔ اس کے علاوہ ، جادھو پور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے پولنگ ایجنٹ کو زدوکوب کیا گیا۔ کولکاتہ کے علاقے بہالا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کے گھر مسمار کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ، آئی ایس ایف کیڈروں پر الزام ہے کہ انہوں نے جنوبی چوبیس پرگنہ کے بھنگڑا میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے دفتر پر حملہ کیا۔ پولنگ کے دن ہفتہ کے روز پٹولی میں سی پی آئی (ایم) کے پولنگ ایجنٹ کو زدوکوب کرنے کی خبر ہے۔ اس کے علاوہ ، جن حلقوں میں رائے دہی ہورہی ہے ، وہاں پر ہورہے دھماکے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے متعدد مقامات پر پولنگ میں خلل پڑ گیا ہے۔ ویسے ، زیادہ تر علاقوں میں ، لوگ صبح 5 بجے سے ہی قطار میں کھڑے ہوگئے تھے تاکہ سورج نکلنے سے پہلے ہی وہ ووٹ ڈال سکیں۔ 

Recommended