Urdu News

گیان ویاپی مسجدکیس میں سماعت اب 2 اپریل کو ہوگی

گیان ویاپی مسجدکیس میں سماعت اب 2 اپریل کو ہوگی

وارانسی ، 26مارچ (انڈیا نیرٹیو)

اتر پردیش گیان ویاپی مسجد معاملہ میں سول جج (سینئر ڈویژن فاسٹ ٹریک) آشوتوش تیواری نے جمعرات کو دونوں کے دلائل سننے کے بعد سماعت کی اگلی تاریخ 2 اپریل مقرر کردی ہے۔ ڈسٹرکٹ جج کی عدالت نے سنی سنٹرل وقف بورڈ اور انجمن انتظامیہ مساجد کے ذریعہ دائر مانیٹرنگ پٹیشن کی سماعت کے لیے اگلی تاریخ بھی 12 اپریل مقرر کی ہے۔

 سول جج (سینئر ڈویژن فاسٹ ٹریک) آشوتوش تیواری نے گیان ویاپی مسجد کیمپس میں آثار قدیمہ کا سروے کرانے کے لیے’ واد متر‘ وجے شنکر ر ستوگی کی درخواست پر جزوی بحث کی سماعت کی۔ عدالت میں سماعت کے دوران انجمن انتظامیہ مساجد اور سنی سنٹرل وقف بورڈ کی جانب سے ایڈووکیٹ نے کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ میں فریقین کے دلائل مکمل ہوچکے ہیں۔

 ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ وکیل نے اپیل کی کہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ہی پیشگی کارروائی کی جانی چاہیے۔ دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد ، فاسٹ ٹریک عدالت نے اسے جاری رکھا اور سماعت کی اگلی تاریخ 2 اپریل کو مقرر کردی ہے۔ جوڈیشل آفیسر کے سہ ماہی دورے کی وجہ سے ’واد متر‘وجے شنکر ر ستوگی کی جانب سے درخواست پر 22 مارچ کو سماعت نہیں ہو سکی۔ عدالت نے معاملہ 25 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔

Recommended