Urdu News

حال ہی میں ملنے والا دیو ی اَنّ پورنا کا مجسمہ کاشی وشو ناتھ مندر وارانسی میں اپنے صحیح مقام تک پہنچنے کے لئے 11 نومبر سے اپنا سفر شروع کرے گا: جناب جی کشن ریڈی

سیاحت ،ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی

 

  • رکیا لوجیکل سروے آف انڈیا ( اے ایس آئی ) نے 15 اکتوبر کو  دیوی  انّ پورنا دیوی   کا مجسمہ حاصل کیا اور یہ کاشی وشو ناتھ مندر میں نصب کیا جائے گا۔
  • سیاحت ،ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی   3  نومبر کو  ایودھیا دیپوتسو پروگرام میں  بھی شرکت کریں  گے ۔

اوٹاوا ،کناڈا  میں  ملنے والا دیوی ان پورنا کا مجسمہ   15 اکتوبر کو  آر کیالوجیکل سروے آف انڈیا کے ذریعہ  موصول کیا گیا جوکہ  کاشی وشو ناتھ مندر وارانسی   اترپردیش  میں   اپنی آخری آرام گاہ کے لئے  11 نومبر کو اپنا سفر شروع کرے گا۔   یہ معلومات فراہم کراتے ہوئے ثقافت ،سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر  نے کہا کہ وہ  دیوی انّ پورنا  کے مجسمے کے سفر اور وزیراعظم کی قیادت میں مختلف ممالک سے  مجسموں اور اشیائے قدیمہ   کی  بازیابی اور انہیں  گھر لانے کے لئے کی جانے والی کوششوں   کی تفصیلات  پیش کرنے کے لئے  اترپردیش کے وزیر اعلیٰ  جناب یوگی آدتیہ ناتھ   کی رہائش گاہ  پر 3  نومبر 2021  کو میڈیا سے بات چیت کریں  گے۔

 سال 1976سے اب تک  55 مجسمے  بھارت واپس لائے گئے ہیں ۔ واپس لائے جانے والے مجسموں میں سے 75 فیصد مجسمے  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دو ر اقتدار میں  واپس لائے گئے ہیں۔ 55  اشیائے قدیمہ میں سے  42 2014 کے بعد واپس لائی گئی  ہیں، جن میں سے ان ّ پورنا دیوی کا مجسمہ آخری ہے۔

مجسمے کو 11 نومبر کو دلی سے علی گڑھ  لے جایا جائے گا، جہاں سے یہ 12  نومبر کو قنوج لے جایا جائے گا اور 14 نومبر کو یہ ایودھیا پہنچے گا۔ آخر میں 15  نومبر کو یہ وارانسی  پہنچے گا ، جہاں یہ مناسب رسوم کی ادائیگی کے بعد کاشی وشو ناتھ مندر وارانسی  اترپردیش میں نصب کیا جائے گا۔

Recommended