ہندوستانی فوج نے پٹنہ میں اسپتال بنانے کا کام شروع کیا
بھارتی فوج ، بہار سرکار کی معاونت کی خاطر شمال مشرق کے دو فیلڈ اسپتال پٹنہ میں قائم کررہی ہے۔بھارتی فوج بہار میں کووڈ انیس کے بڑھتے ہوئے معاملات سے نمٹنے میں ریاستی سرکار کی معاونت کی خاطر شمال مشرق سے دو فیلڈ اسپتال پٹنہ میں قائم کررہی ہے۔پٹنہ میں 500 بستروں کی سہولت والا مرکز قائم کرنے کے لیے اِن دونوں اسپتالوں کے میڈیکل افسروں اور دیگر متعلقہ عملے کو بروئے کار لایا جائے گا۔ اسپتال میں ایک سو انتہائی نگہداشت والے آئی سی یو بستر ہوں گے ۔
اضافی ماہرین ، میڈیکل افسرون ، نرسنگ اسٹاف اور تربیت یافتہ نرسنگ معاون اہلکاروں کو اگلے دو دن میں وہاں پہنچا دیا جائے گا۔
فوج نے ڈائرکٹر جنرل رتبے کے افسر کی زیر کمان ایک مخصوص کووڈ شعبہ بھی قائم کیا ہے، جو فوج کے نائب سربراہ کو سیدھے رپورٹ کرے گا۔اِس کے ذریعے کووڈ انیس کے تعلق سے اقدامات میں تال میل پیدا کرنے میں مدد مل سکے گی۔