ہندوستانی فوج نے آکسیجن اور طبی سامان پہنچانے کی کوششوں میں اضافہ کیا
بھارتی فضائیہ اور بحریہ نے آکسیجن کنٹینرز اور طبی آلات پہنچاکر ، کووڈ انیس سے متعلق حالیہ صورت حال پر قابو پانے میں، سول انتظامیہ کی مدد میں اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ بھارتی فضایہ کےC-17 طیارے نے ملک میں 400 پروازیں کیں جن کے ذریعے 4 ہزار 904 ٹن کی گنجائش والے 252 آکسیجن ٹینکرس پہنچائے گئے۔
جن شہروں میں یہ سامان پہنچایا گیا ہے اُن میں جام نگر، بھوپال، چنڈی گڑھ، پانا گڑھ، اندور، رانچی، آگرہ، جودھپور، بیگم پیٹ، بھبنیشور، پُنے، صورت، رائے پور، ادے پور، ممبئی، لکھنو، ناگپور، گوالیئر، وجے واڑہ، بڑودہ، دیماپور اور ہنڈن شامل ہیں۔
بھارتی فضائیہ کے طیارے نے 59 بین الاقوامی پروازیں کیں جن کے ذریعے ایک ہزار 233 ٹن والے، آکسیجن کو ذخیرہ کرنے کے72کرایوجنک کنٹینرز پہنچائے گئے۔
یہ کنٹینرز اور سلنڈرس ، سنگاپور ، دبئی ، بینکاک، برطانیہ ، جرمنی ، بیلجیم اور آسٹریلیا سے حاصل کئے گئے تھے۔بھارتی بحریہ نے بھی آکسیجن کنٹینرز، سلنڈرس ، کنسنٹریٹرس اور متعلقہ سامان دوست ملکوں سے پہنچانے کیلئے اپنےINS Talwar ، کولکاتہ، Airavat ، کوچی ، Tabar, Trikand, Jalashwa اورShardul جہازوں کو کام پر لگایا۔
وزارت نے کہا کہ آئندہ دنوں میں دوحہ، کویت اورBrunei میںMuara سے ، INS ترکش، شردُل اورJalashwa آکسیجن کنٹینرس اور دیگر طبی سامان لادے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔