Urdu News

وسطی ایشیا کے کئی ممالک سے کشمیر آنے والے مہاجر آبی پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع

وسطی ایشیا کے کئی ممالک سے کشمیر آنے والے مہاجر آبی پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع

ساڑھے 4لاکھ سے زائد مہاجر پرندے رْخ کر چکے ہیں

وسطی ایشیا کے کئی ممالک سے کشمیر آنے والے مہاجر آبی پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اب تک وادی کی مختلف آبی پناہ گاہوں جن میں ہوکرسر، جھیل مانسبل، ولر، آنچار اور ڈل شامل ہیں میں ہزاروں مہاجر پرندے رْخ کر چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وسطی ایشیا کے مختلف ممالک جن مین چین، سیبریا، شمالی یورپ اور بھارت شامل ہیں مختلف اقسام کے رنگ برنگی 2لاکھ سے زائد آبی مہاجر پرندے وارد کشمیر ہوچکے ہیں جہاں وہ ہوکر سر، جھیل ڈل، جھیل مانسبل، آنچار اور جھیل ولر میں 5ماہ تک ٹھہریں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ آبی مہاجر پرندے ماہ ستمبر میں وارد کشمیر ہورہے ہیں اور وہ یہاں دسمبر تک قیام کرتے ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ اب تک ساڑھے3لاکھ سے زائد مہاجر پرندے وادی کشمیر کا رْخ کرچکے ہیں اور آنے والے دنوں میں انکی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ گزشتہ سال ان مہاجر پرندوں کی تعداد 8لاکھ تک تجاوز کر گئی جب کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں سال رواں میں انکی آمد میں اضافہ ہوگا۔ وائلڈ لائف کے انچارج غلام احمد کا کہنا ہے کہ ان آبی مہاجر پرندوں کی دیکھ ریکھ کے لیےآبی پناہ گاہوں کے بنیادی ڈھانچوں کو وسعت دی جارہی ہیں اور انکی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدمات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان پرندوں کی حفاظت کے لیے اس سال ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں کیونکہ گزشتہ کئی برسوں میں نامساعد حالات کی وجہ سے محکمہ کا عملہ شابانہ گشت کر نہیں پارہے تھے اور اب چونکہ حالات معمول پر آنے لگے ہیں جس کے سبب محکمہ کا عملہ شابانہ گشت کر کے ان مہاجر پرندوں پر نظر گذر رکھے ہوئے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس سال محکمہ میں کام کررہے عملے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ان مہاجر پرندوں کو شکار بنانے والے لوگوں پر کڑی نگرانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی شخص کو ان مہاجر پرندوں کو شکار کرتے ہوئے پکڑ ا گیا تواس کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ان آبی مہاجر پرندوں کے لیےولر، مانسبل، آنچار، ڈل اور ہوکر سر بہترین پناہ گاہیں ہیں۔

Recommended