Urdu News

اسرائیلی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کے تمام مالی واجبات منتقل کردیے

اسرائیلی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کے تمام مالی واجبات منتقل کردیے

دبئی ،3دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

فلسطینی اتھارٹی کے شہری امور کے وزیر حسین الشیخ نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ”اسرائیلی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کے تمام مالی واجبات منتقل کردیے ہیں۔ان کی کل مالیت تین ارب 76 کروڑ 80 لاکھ شیکلز بنتی ہے۔“

واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے مئی میں اسرائیل کے ساتھ تمام روابط منقطع کردیے تھے۔تب فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ اسرائیل کے غربِ اردن کے بعض حصوں کو ہتھیانے کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔اس کے بعد فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل سے اکٹھے کیے گئے ٹیکسوں کی رقوم کو وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اسرائیل نے اگست میں متحدہ عرب امارات کےساتھ امن معاہدے کے اعلان کے بعد غربِ اردن کے علاقوں کو ضم کرنے کے منصوبہ پر عمل درآمد مؤخر کردیا تھا۔

اسی ہفتے ایک اسرائیلی عہدہ دار نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ ”وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی سکیورٹی کابینہ نے فلسطینی اتھارٹی کو رقوم منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے“ لیکن یہ نہیں بتایا تھا کہ اس کو کل کتنی رقوم دی جارہی ہیں۔

فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے سوموار کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ”فلسطینی ان فنڈز کےحق دار ہیں۔اس سے فلسطینی معیشت پر پڑنے والے دباؤمیں کمی لانے میں مدد ملے گی۔“

مقبوضہ مغربی کنارے میں نظم ونسق کی ذمہ دار فلسطینی اتھارٹی نے محصولات کی مد میں موصول ہونے والی ان رقوم کی عدم وصولی کے بعد اپنے ملازمین کی تن خواہوں میں کٹوتی کردی تھی جب کہ کرونا وائرس کی وَبا کی وجہ سے بھی فلسطینی معیشت متاثر ہوئی ہے۔ نیز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی سالانہ کروڑوں ڈالر کی رقوم ابھی بھی روک رکھی ہیں۔

Recommended