Urdu News

سمندری طوفان ’گلاب‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے بحریہ کے جہازپوری طرح تیار

سمندری طوفان ’گلاب‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے بحریہ کے جہازپوری طرح تیار

اگلے 12گھنٹوں میں شمالی آندھرا پردیش، اور جنوبی اڈیشہ کے ساحل پر پہنچنے کی امید، دونوں ریاستی انتظامیہ کو ضرورت پڑنے پر امداد پہنچانے کے لیے اسٹینڈ بائے میں جہاز تعینات،اڈیشہ میں 3409لوگوں کو محفوظ مقامات پر اور204لوگوں کو شیلٹر ہوم بھیجا گیا

خلیج بنگال میں پیدا ہوئے سمندری طوفان‘گلاب’کے آئندہ 12 گھنٹوں میں شمالی آندھرا پردیش اور جنوبی اْڈیشہ کے ساحل کے درمیان پہنچنے کا امکان ہے۔ایسے میں بھارتی بحریہ اس سمندری طوفان کی ہر صورتحال پر باریکی سے نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہیڈ کوارٹر مشرقی بحریہ کمان اور اْڈیشہ ڑون کے انچارج بحریہ افسران نے طوفان کے اثر سے نمٹنے کے لئے اپنی تیاریوں کو مکمل کرلیا ہے اور ضرورت کے مطابق مدد مہیا کرنے کے واسطے ریاستی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

اس کی تیاریوں کے حصے کی شکل میں سیلاب  راحت یونٹ اور غوطہ خوروں کی یونٹ  اْڈیشہ میں تعینات کی گئی ہے اور فوری مدد مہیا کرنے کے لئے وشاکھا پٹنم میں پوری طرح سے مستعد ہیں۔امکانی سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں مدد فراہم کرنے کے لئے انسانی مدد اور آفات راحت (ایچ اے ڈی آر)اشیاء اور طبی ٹیموں کے ساتھ بحریہ کے دو جہاز سمندر میں موجود ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کرنے، متاثرین کو نکالنے اور ضرورت کے مطابق راحت اشیاء پہنچانے کیلئے ہوائی سروے کرنے کے لیے بحریہ کے طیاروں کو بحریہ ہوائی اسٹیشنوں وشاکھاپٹنم میں ا?ئی این ایس دیگا اور چنئی کے پاس آئی این ایس راجالی کو تیار رکھا گیا ہے۔

Recommended