Urdu News

ایسٹر کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

ہندوستان کے صدر جناب رام ناتھ کووند

 ہندوستان کے صدر جناب رام ناتھ کووند نے ایسٹر کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ”ایسٹر کے پر مسرت موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک مقیم تمام ہم وطنوں، خاص طور پر عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اپنی نیک خواہشات اور دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایسٹر یسوع مسیح کے احیا کا جشن منانے کا ایک موقع ہے جو ہمیں محبت، قربانی اور معافی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے۔ آئیے ہم یسوع مسیح کی زندگی سے سیکھیں اور پوری انسانیت کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں۔

دعا ہے کہ یہ تہوار ہم میں دوبارہ اتحاد کا احساس پیدا کرے اور ہماری قوم کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے ہمارے عزم کو تقویت بخشے۔“


Recommended