Urdu News

وزیر اعظم نے کیا ’مکھیہ منتری راشن آپ کے گرام‘ منصوبہ کا افتتاح

وزیر اعظم نے کیا ’مکھیہ منتری راشن آپ کے گرام‘ منصوبہ کا افتتاح

بھوپال، 15 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے قبائلی یوم فخر کے موقع پر بھوپال میں منعقدہ قبائلی تقریب میں ریاست کے 89 قبائلی ترقیاتی بلاکوں میں چلنے والی مکھیہ منتری راشن آپ کے گرام اسکیم کا آغاز کیا۔ اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تینوں مستفیدین کو گھر گھر راشن پہنچانے والی گاڑیوں کی علامتی چابیاں بھی سپرد کیں۔ اسکیم کے تحت قبائلی برادری کو گاؤں میں ہی مناسب قیمت پر راشن فراہم کیا جائے گا۔

ریاستی حکومت صوبہ میں ”مکھیہ منتری راشن ا?پ کے گرام“ یوجناشروع کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت راشن تقسیم کرنے والی گاڑیوں کے ذریعے گاؤں میں ہی راشن تقسیم کیا جائے گا۔ قبائلی مستفیدین کو اب مناسب قیمت کا راشن حاصل کرنے کے لیے پنچایت ہیڈ کوارٹر نہیں جانا پڑے گا۔ اس سے انہیں راشن حاصل کرنے میں آسانی ہوگی اور ساتھ ہی وقت کی بھی بچت ہوگی۔

اس اسکیم کو چلانے کے لیے ریاست میں 485 گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان کے ذریعے ریاست کے 16 اضلاع کے 74 قبائلی ترقیاتی بلاکوں میں مناسب قیمت پر راشن تقسیم کیا جائے گا۔ اس اسکیم سے 6 ہزار 575 دیہات کے 7 لاکھ 43 ہزار خاندان مستفید ہوں گے۔ ہر ماہ تقریباً 16 ہزار 944 میٹرک ٹن راشن تقسیم کیا جائے گا۔ راشن گاڑیوں کو کسٹمائز کر ان پر ترازو کانٹے، بیٹھنے کا انتظام، مائک، پنکھا، لائٹ اور میٹریل کی حفاظت کے انتظامات کئے جائیں گے۔ گاڑی پر اہم سرکاری اسکیموں کی تشہیر بھی کی جائے گی۔

Recommended