بھارت درشن

دہلی میں بارش نے سوک ایجنسیوں کی کھولی پول،نالیوں کا کیوں ہے برا حال؟

نئی دہلی،یکم مئی (انڈیا نیرٹیو)

دارالحکومت دہلی-این سی آر میں پیر کی صبح مسلا دھار بارش نے تمام شہری ایجنسیوں کے پول کھول دیئے۔ دہلی کے مختلف علاقوں میں گٹر اور نالیاں اوور فلو ہو کر سڑک پر بہہ رہی ہیں۔

بدر پور ودھان سبھا کے ہری نگر وارڈ میں جیت پور مین روڈ بارش کی وجہ سے پانی میں ڈوب گیا۔ یہاں سڑک پر کھڑی گاڑیاں گٹر اور نالے کے پانی میں ڈوب گئیں۔

 اس کے ساتھ ہی موسلادھار بارش کی وجہ سے جیت پور، منٹو روڈ ریلوے پل، بیری سرائے آئی آئی ٹی فلائی اوور، بھیراں روڈ ریلوے برج، چاولہ بس اسٹینڈ، دھولہ کنواں انڈر پاس، دوارکا میٹرو اسٹیشن، زخیرہ انڈر پاس، جہانگیر یا ڈیری، لارنس روڈ، دوارکا انڈر پاس ، ہنومان سیتو ریلوے برج، وزیرآباد اتھارٹی کے سامنے، آئی ایس بی ٹی کشمیری گیٹ، لکشمی نگر میٹرو اسٹیشن، لکشمی نگر انڈر پاس، دریا گنج، شانتی ون، نارائنا ٹی پوائنٹ، برج پوری، کھجوری، بھجن پورہ، نند نگری، آنند وہار، جنگ پورہ، سینٹ کیلا گھاٹ جی پی او، کیشو چوک ریلوے برج، منگول پوری فلائی اوور کے نیچے، محراب نگر، آئی جی آئی ایئرپورٹ ٹرمینل 3، مول چند انڈر پاس وغیرہ پر پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو مطلع ابر آلود رہے گا۔ یہی نہیں، یکم مئی سے 5 مئی تک بارش کا امکان ہے۔ یکم سے تین مئی تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ 4 اور 5 مئی کو درجہ حرارت 32 سے 33 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔ 6 مئی کو یہ 34 ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سیلسیس ہوسکتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago