Categories: بھارت درشن

راجستھان سرکار نے آٹھ شہروں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا

راجستھان سرکار نے کووڈ کیسز کی تعداد میں حالیہ اضافے پرقابو پانے کے لئے آٹھ شہروں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو آج سےشروع ہو رہا ہے۔ رات کا یہ کرفیو اجمیر، بھیلواڑا، جے پور، جودھپور، کوٹہ، اُدے پور،سَگواڑا اور کُشل گڑھ میں گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک لگایا جائے گا۔ ریاست کے تمام شہری علاقوں میں بازار بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کیا گیا۔

حکومت نے یہلازمی بنا دیا ہے کہ  دوسری ریاستوں سے راجستھانآنے والے افراد کو کووڈ19- سے متاثر نہ ہونے کی RT-PCR رپورٹ اپنے ساتھ رکھنی ہوگی۔یہ رپورٹ 25 مارچ سے 72گھنٹے سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہئے۔ شادیوں اور آخری رسومات میں زیادہ سے زیادہ شرکت پر بھی بندشیں عائد کی گئی ہیں۔

ایک شادی تقریب میں زیادہ سے زیادہ 200 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی اور آخری رسوم میں صرف 20 لوگ ہی شرکت کرسکتے ہیں۔ پرائمری سے اوپر کی کلاسوں اور کالجز کے علاوہ تعلیمی سرگرمیوں کا اہتمام کووڈ اُنیس کے ضابطوں کے ساتھ کیا جائے گا۔

راجستھان میں تین ڈاکٹر اور تین نرس کے متاثر پائے جانے کے بعد بھیلواڑہ میں کرفیو نافذ

راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع ہیڈ کوارٹر میں 6 لوگوں کے متاثر پائے جانے کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اِن میں ایک پرائیویٹ اسپتال کے تین ڈاکٹر اور تین نَرس شامل ہیں۔ ڈِسٹرکٹ کلکٹر راجندر بھَٹ نے بتایا کہ 27 افراد میں اِس کے آثار پائے گئے ہیں اور اُنہیں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال کو سیل کر دیا گیا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر راگھو شرما نے میڈیا کو بتایا کہ صورت حال اُس وقت اور خطرناک ہو جاتی ہے، جب مریضوں کا علاج کرنے والا ایک ڈاکٹر ہی اِس سے متاثر ہو۔

اِدھر سابق وزیراعلیٰ وَسُندھرا راجے نے کہا کہ وہ اور اُن کے بیٹے دُشینت سنگھ نے خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے بتایا ہے کہ دونوں نے لکھنؤ میں ایک ڈِنر پارٹی میں شرکت کی تھی، جس میں گلوکارہ کَنیکا کپور موجود تھیں اور  جو کورونا وائر سے متاثر پائی گئی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago