Categories: بھارت درشن

امریکہ میں آبادی بڑھنے کی رفتار 120 سالوں میں کم ترین سطح پر

امریکہ میں آبادی بڑھنے کی رفتار 120 سالوں میں کم ترین سطح پر

واشنگٹن،24دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے کرونا وائرس سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہے۔دی بروکنگز انسٹی ٹیوٹ کے میٹرو پولیٹن پالیسی پروگرام کے سینئیر فیلو ولیم فرے کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پچھلے کئی برسوں سے

امیگریشن پر پابندیوں اور شرح پیدائش

امیگریشن پر پابندیوں اور شرح پیدائش میں کمی کے باعث پہلے ہی آبادی میں اضافے میں کمی دیکھنے میں آ رہی تھی، مگر کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے باعث یہ کمی زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”میرے خیال میں یہ پہلا موقع ہے کہ ہمیں محسوس ہو رہا ہے کہ ہم کہاں جا رہے ہیں۔ اس سے ہمیں یہ معلوم ہو رہا ہے کہ ہماری آبادی پر اس سے فرق پڑ رہا ہے۔“

2019 سے 2020 کے دوران امریکی آبادی صفر اعشاریہ 35 کی رفتار سے بڑھی۔ یعنی ایک سال کے عرصے میں محض 11 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا۔

امریکی سنسس بیورو کے مطابق جولائی 2020 تک کل امریکی آبادی کا تخمینہ 32 کروڑ 90 لاکھ افراد لگایا گیا ہے۔ولیم فرے کے مطابق یہ اس صدی میں ریکارڈ کیا جانے والا امریکہ میں آبادی میں کم ترین اضافہ ہے۔

پہلی جنگ عظیم کے بعد سپینش فلو کی عالمی وبا

پہلی جنگ عظیم کے بعد سپینش فلو کی عالمی وبا کے دوران بھی 1918 سے 1919 کے عرصے میں امریکہ میں آبادی میں اضافے کی رفتار صفر اعشاریہ 49 رہی تھی۔

2019 سے 2020 کے دوران امریکہ کے شمال مشرق اور وسط مغربی خطے میں آبادی میں قلیل تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی، جب کہ جنوب اور مغرب میں واقع ریاستوں کی آبادی میں قلیل تعداد میں اضافہ ہوا۔

امریکی ریاست اڈاہو میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے

امریکی ریاست اڈاہو میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ یہاں دو اعشاریہ ایک فیصد کے ساتھ اب 18 لاکھ افراد آباد ہیں۔ اس کے بعد ایریزونا میں یہ اضافہ ایک اعشاریہ آٹھ فیصد، نیواڈا میں ڈیڑھ فیصد، یوٹا میں ایک اعشاریہ چار فیصد اور ٹیکساس میں ایک اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا۔

16 ریاستوں کی آبادی میں کمی دیکھنے میں آئی۔ جن میں ملک کی سب سے گنجان آباد ریاست کیلی فورنیا بھی شامل ہے جہاں صفر اعشاریہ آٹھ فیصد کمی کے بعد اب 3 کروڑ 93 لاکھ افراد آباد ہیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago