Categories: اردو

آئی آئی ایس ایف خواتین میں سائنس، ٹیکنالوجی، اختراعی عمل اور صنعت کاری سے دلچسپی پیدا کرتا ہے اور انہیں ترغیب دیتا ہے: محترمہ سمرتی ایرانی

Smt Smriti Irani

صنفی مساوات عالمی توجہ کا مرکز ہے اور دنیا بھر کے ممالک اس بات کو ماننے لگے ہیں کہ صنفی عدم توازن پائیدار ترقی کی راہ  میں رکاوٹ ہے۔ خود انحصاری کی طرف بڑھنے والا ایک قدم یہ ہے کہ صنفی مساوات قائم کرنے کی رفتار تیز کی ہے۔ جس کے لئے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعی عمل میں عورتوں کو شامل کیا جائے۔ صورتحال اور  درپیش آزمائشوں  پر غور کرنےاور  آگے بڑھنے کی صورتوں پر تبادلہ خیال کے لئے ہندوستان کے بین الاقوامی سائنسی میلے 2020 میں خاتون سائنسدانوں اور صنعت کاروں کے ایک اجلاس کا خصوصی طور پر اہتمام کیاگیا۔اس تقریب کے افتتاحی اجلاس سے تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمل سائی سونڈا رنجن اور خواتین اور بہبود اطفال اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر محترمہ سمرتی زوبین ایرانی نے خطاب کیا۔
<h4 style="text-align: right;">.آتم نربھر بھارت کے مقاصد</h4>
افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمل سائی سونڈا رنجن نے کہا. آتم نربھر بھارت کے مقاصد کے حصول میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ہمارے ملک  میں سائنس. اور صنعت کے شعبوں میں خواتین کی افرادی قوت بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے اندر اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ملک میں روزگار کے منظر نامہ پر انقلاب برپا کرسکتی ہیں۔ جن کاروباری اداروں کی ملکیت خواتین کے ہاتھوں میں ہے۔ ان اداروں کے پاس 15 سے 17 کروڑ نئے روزگار سامنے لانے کی صلاحیت ہے۔

انہوں نے انجینئرنگ اور تکنیکی تعلیم کے اداروں میں خواتین کی نشستوں میں اضافے  کی ضرورت پر زور دیا . اور کہا کہ خاتون سائنسدانوں اور ٹیکنالوجی کی ماہرین کی حوصلہ افزائی کے لئے فیلو شپ کی تعداد بڑھائی جائے۔ گورنر اور دوسرے عہدہداروں نے اس کانکلیو میں غیر روایتی طور پر حصہ لیا۔
<h4 style="text-align: right;">.خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکز وزیر محترمہ سمرتی ایرانی</h4>
خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکز وزیر محترمہ سمرتی ایرانی نے. اپنے خطبے میں کہا کہ ہندوستان میں خاتون سائنسدانوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو سائنسی تحقیق کے شعبوں میں. آنے کی تحریک دینے کے لئے کئی سرکاری اسکیمیں شروع کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی آئی ایس ایف جیسے پروگرام خواتین کو سائنس.  ٹیکنالوجی، اختراعی عمل اور صنعت کاری کی طرف راغب کرتے ہیں۔

Smt Smriti Irani.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago