Categories: بھارت درشن

لوگوں نے اگر کورونا گائیڈ لائن پر عمل نہیں کیا تو صورت حال پھر سے سنگین ہو سکتی ہے: منوج سنہا

سری نگر،19 ستمبر

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اگر ہم نے کورونا وائرس سے بچائو کے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا تو صورت حال پھر سے سنگین رخ اختیار کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس وقت روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے جتنے بھی کیسز سامنے آتے ہیں ان میں سے 50 فیصد متاثرین کا تعلق سری نگر شہر سے ہوتا ہے لیفٹیننٹ گورنر نے یہ باتیں اتوار کو یہاں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منعقدہ 'پیڈل فار پیس' سائیکل ریس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا: 'جموں و کشمیر میں اس وقت کورونا وائرس کے جتنے بھی کیسز آتے ہیں ان میں سے 50 فیصد متاثرین کا تعلق سری نگر شہر سے ہوتا ہے۔ یہاں سری نگر سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔ میں ان سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ آپ ویکسی نیشن مہم میں اپنا تعاون دیں'۔

انہوں نے کہا: 'اگر ہم نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تو صورت حال پھر سے سنگین رخ اختیار کر سکتی ہے اور ہمیں پابندیاں لگانی پڑیں گی'۔منوج سنہا نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کے ایس او پیز پر عمل کرنا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے۔

ان کا کہنا تھا: 'آپ سبھی لوگ پڑھے لکھے اور سمجھدار ہیں۔ میں آپ سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ ایس او پیز پر عمل کریں اور دیگر لوگوں سے بھی اپیل کریں کہ وہ بھی کورونا سے بچنے کے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ یہ انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہوگی'۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

11 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

11 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

11 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

11 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

11 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

11 months ago