Urdu News

اڈیشہ اور مغربی بنگال کی ریاستی حکومتیں طوفان یاس سے نمٹنے کے لیے تیار

@DDNewslive

اڈیشہ اور مغربی بنگال کی ریاستی حکومتیں طوفان یاس سے نمٹنے کے لیے تیار

 دس لاکھ سے زیادہ افراد محفوظ مقامات پر پہنچائے گئے

اڈیشہ اور مغربی بنگال کی سرکاروں نے سمندری طوفان یاس کے اثر کو کم سے کم کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ اڈیشہ سرکار نے طوفان کے امکان والے علاقوں میں بچاو، امدادی اور بحالی کے کام کے لیےNDRF کی 52 ٹیموں سمیت 400 سے زیادہ ٹیمیں متعین کی ہیں۔ 

ریاست کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے متعلقہ ضلعوں میں سمندری طوفان کی تیاری کا جائزہ لیا

بھارتی موسمیات محکمے نے کہا ہے کہ بہت شدید سمندری طوفان یاس کے آج دِن میںDhamra کے شمال میں اور بالا سور کے جنوب کے نزدیک پارا دیپ اور ساگر جزائر کے درمیان شمالی اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں کو پار کر جانے کا امکان ہے۔ 130 سے لے کر 140 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور 155 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا کے تیز جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ 

موسمیات محکمے کے مطابق سمندری طوفان یاس آج صبح ساڑھے پانچ بجے شمال-مغربی خلیج بنگال پرDhamra کے لگ بھگ چالیس کلو میٹر مشرق اور بالا سور کے 90 کلو میٹر جنوب-جنوب مشرق میں مرکوز تھا۔ 

Recommended