Categories: بھارت درشن

شیئر بازار میں تیزی کا رجحان ، نفٹی کا آل ٹائم ہائی کاریکارڈ

نئی دہلی ، 28 مئی (انڈیا نیرٹیو)

ہفتے کے آخری کاروباری دن نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی نے آل ٹائم ہائی کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پازیٹیو رجحان کی وجہ سے مسلسل آج پانچویں دن بھی شیئر بازار مضبوطی کے ساتھ کھلا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کے سینسیکس نے آج 266.05 پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ 51381.27 پوائنٹس کی سطح کے ساتھ کاروبار کی شروعات کی ،وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 83.35 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ آل ٹائم ہائی کا ریکارڈ بناتے ہوئے 15421.20 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔

آج کا کاروبار شروع ہوتے ہی گزشتہ دو کاروباری دنوں کی طرح ایک بار پھربازار میں سستی لانے کی کوشش ہوئی جس کی وجہ سے فروخت کے دباو کی وجہ سے ، سینسیکس پہلے ہی دس منٹ میں 51298.89 کی سطح پر آ گیا لیکن اس کے بعد بازار میں تیزی کا رجحان حاوی ہوا۔ اس کی وجہ سے خریداری کے زور سے سینسیکس ایک بار پھر 51477.05 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم ، اس کے بعد سے مارکیٹ میں خریدار ی کا زبردست دور ہاتو کبھی فروخت کا دباوبن رہا ہے۔ لیکن مجموعی طور پر ، اب تک کے کاروبار میں تیزی کا رجحان زیادہ نظر آرہاہے۔

اسی طرح ، نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی نے بھی 15421.20 کی سطح پر آج کاروبار شروع کیا ، جس نے 83.35 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ آل ٹائم کا اعلی ریکارڈ قائم کیا۔ نفٹی بھی ایک بار فروخت کے دباومیں 15406.45 سطح پر آگیا لیکن اس سطح تک پہنچنے کے بعدشروع ہوئی خریداری نے نفٹی کو ہوادیجس کی وجہ سے نفٹی چھلانگ لگا کر 15455.55 کی آل ٹائم بلندی پر پہنچ گیا۔

فی الحال بازار حصص میں چل رہی خرید و فروخت کی وجہ سے اتار چڑھاو کی حالت بنی ہوئی ہے۔ صبح تقریباًایک۔ ڈیڑھ گھنٹے تک کاروبار کرنے کے بعد صبح 10.45 بجے سینسیکس 269.75 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 51384.97 کی سطح پر کاروبار کررہا ہے۔اسی طرح نفٹی بھی 91.40 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15429.25 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کررہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago