Categories: تعلیم

سی بی ایس ای 12 ویں بورڈ کا امتحان منسوخ کرنے کی اگلی سماعت 31 کو

سی بی ایس ای 12 ویں بورڈ کا امتحان منسوخ کرنے کی اگلی سماعت 31 کو

نئی دہلی ، 28 مئی (انڈیا نیرٹیو)

سپریم کورٹ نے سی بی ایس ای کے 12 ویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے درخواست گزار سے درخواست کی کاپی سی بی ایس ای کو فراہم کرنے کو کہا۔ کیس کی اگلی سماعت 31 مئی کو ہوگی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بارہویں کا امتحان کیریئر کا ایک اہم موڑ ہے اور اس کا نتیجہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے کی بنیاد بن جاتا ہے۔ یہ درخواست ٹونی جوزف نے دائر کی ہے۔ وکیل جوس ابراہیم نے درخواست گزار کی جانب سے پیش ہوکر عرض کیا کہ بارہویں جماعت کا امتحان منسوخ کرنا ان طلباءکے ساتھ ناانصافی ہوگی جنہوں نے بورڈ امتحان کے لیے سخت محنت کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے زیر اہتمام داخلی تشخیص اور داخلی آن لائن امتحانات کی بنیاد پر طلباکو نتائج دینا ان کے ساتھ غیر انصافی ہے کیونکہ شاید ہی کسی اساتذہ نے تعلیمی سیشن 2020-21 میں کسی بھی طالب علم کو آمنے سامنے دیکھا ہو۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر سی بی ایس ای نے 12 ویں بورڈ کا امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی بی ایس ای نے یکم جون 2021 کو صورت حال کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago