Urdu News

جموں وکشمیرمیں ’’ٹورسٹ ٹرائبل ولیج پروگرام‘‘دیہی معیشت کے لیےگیم چینجرثابت ہوگا

جموں وکشمیرمیں ’’ٹورسٹ ٹرائبل ولیج پروگرام‘‘دیہی معیشت کے لیےگیم چینجرثابت ہوگا

 سرینگر۔ 9؍ جنوری

حکومت جموں و کشمیر کی طرف سے شروع کیا گیا ٹورسٹ ٹرائبل ویلج پروگرام (ٹی ٹی وی پی) معاشی اور سماجی طور پر دیہی اور قبائلی علاقوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے۔مشن یوتھ اقدام کے تحت  جے اینڈ کے  ٹورسٹ ویلج نیٹ ورک کا مقصد  یو ٹی کے 75 دیہاتوں کو سیاحتی گاؤں میں تبدیل کرنا ہے جو تاریخی، دلکش خوبصورتی اور ثقافتی اہمیت کے لیے مشہور ہیں۔

 نوجوانوں کی قیادت میں پائیدار سیاحتی اقدام دیہی معیشت اور کمیونٹی انٹرپرینیورشپ کو مضبوط کرے گا، نوجوانوں اور خواتین کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار فراہم کرکے بااختیار بنائے گا۔

جموں و کشمیر حکومت ہر گاؤں کی انفرادیت کو تسلیم کرتے ہوئے بہترین طرز عمل اپنا رہی ہے اور مناظر، مقامی علمی نظام، ثقافتی تنوع اور ورثے، مقامی اقدار اور روایات کو ظاہر کرنے کے علاوہ فلم کی شوٹنگ کی حوصلہ افزائی اور مالی مراعات کی پیشکش کے ساتھ ساتھ سبھی کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو یقینی بنا رہی ہے۔

 یہ دیہات قبائلی سیاحت کے اقدام کے تحت ہیں۔پلوامہ کے ایک سوئے ہوئے سنگروانی گاؤں نے ایک تہوار کا منظر پیش کیا جب سیاحوں کی پہلی کھیپ گاؤں میں دیہی علاقوں کی خوبصورتی کا مشاہدہ کرنے کے لیے پہنچی جسے حال ہی میں جموں و کشمیر حکومت نے ٹورسٹ ٹرائبل ولیج قرار دیا تھا۔

اس موقع پر سب سے زیادہ پرجوش نوجوان تھے جو کہتے ہیں کہ اس سے انہیں سماجی اور معاشی طور پر ترقی ملے گی۔نوجوان آبادی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں خود کفیل بنانے پر زور دیتے ہوئے، حکومت مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ اور مساوی مواقع فراہم کرنے اور ان پر اثر انداز ہونے والی پالیسیوں میں ان کی شمولیت کو فعال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Recommended