Urdu News

امریکہ سعودی عرب کو 290 ارب ڈالرز کے 3000 اسمارٹ بم فروخت کرے گا

امریکہ سعودی عرب کو 290 ارب ڈالرز کے 3000 اسمارٹ بم فروخت کرے گا

 

USA and Saudi Arabia

پنٹاگون نے کہا ہے کہ امریکہ کی وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب کو لگ بھگ تین ہزار پریسڑن گائیڈڈ میونیشن (فضا سے ہدف کو نشانہ بنانے والے بم) فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ہتھیاروں کی اس ممکنہ فروخت کی مالیت 290 ارب ڈالرز تک ہو سکتی ہے۔

امریکہ یہ ہتھیار ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے آخری ایام میں سعودی عرب کو فروخت کرنے جا رہا ہے۔ نومنتخب صدر جو بائیڈن پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روک دیں گے۔واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں ریاض امریکہ کے ہتھیاروں کا بڑا خریدار ہے۔ جو بائیڈن نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا عندیہ اس لیے دیا ہے. تاکہ یمن میں جنگ روکنے کے لیے ریاض پر دباؤ بڑھایا جائے۔ یمن میں جاری جنگ سے دنیا کا بدترین انسانی بحران جنم لے چکا ہے۔

 
<h4 style="text-align: right;">.سعودی عرب کو دیے جانے والے پیکیج میں تین ہزار جی بی یو</h4>
ہتھیاروں کی فروخت کے حوالے سے پینٹاگون نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو دیے جانے والے پیکیج . میں تین ہزار جی بی یو 39 اسمال ڈایامیٹر بم ون (ایی ڈی بی ون)، کنٹینرز، ضروری آلات، پرزہ جات اور تکنیکی مدد شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ فروخت سے حال یا مستقبل میں سعودی عرب کی فضا سے زمین پر نشانہ بنانے. کےلیے درکار ہتھیاروں کی ضروریات پوری ہو سکیں گی۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسمال ڈایامیٹر بم ون (ایس ڈی بی ون) کا سائز اور درست نشانے کی وجہ سے یہ ایک مو¿ثر ہتھیار ہے۔ جب کہ اس ہتھیار سے عام شہری نقصانات بھی کم ہوتے ہیں۔

&nbsp;
<h4 style="text-align: right;">.ڈیفنس سیکریٹری کوآپریشن ایجنسی نے منگل کو کانگریس</h4>
پینٹاگون کے ڈیفنس سیکریٹری کوآپریشن ایجنسی نے منگل کو. کانگریس کو ہتھیاروں کی اس ممکنہ فروخت سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ کانگریس کے ارکان یمن میں جاری جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر پہلے ہی سوالات اٹھا چکے ہیں۔ جب کہ رواں برس کے آغاز میں کانگریس ارکان نے کوشش بھی کی تھی کہ سعودی عرب کو جنگی طیاروں ایف-35 کی فروخت کو روکا جا سکے. البتہ اس میں انہیں کامیابی نہیں مل سکی تھی۔امریکہ وزارتِ خارجہ سے منظوری کے باوجود اعلامیے میں یہ واضح نہیں ہے. کہ ان ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق معاہدہ ہو چکا ہے. یا اس حوالے سے حتمی مذاکرات کیے جا چکے ہیں۔

&nbsp;
<h4 style="text-align: right;">.ہتھیاروں کی فروخت کے لیے بوئنگ کمپنی مرکزی کانٹریکٹر</h4>
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ان ہتھیاروں کی فروخت کے لیے بوئنگ کمپنی مرکزی کانٹریکٹر ہے۔واضح رہے کہ دو ماہ قبل سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے امریکہ کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا. کہ واشنگٹن ریاض کو مزید ہتھیار بھی فراہم کرے گا۔یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں. کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سعودی عرب کو آٹھ ارب ڈالرز سے زائد کے ہتھیار فروخت کیے ہیں۔ انتظامیہ کا مو¿قف رہا ہے کہ ایران کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ان ہتھیاروں کی فراہمی کی ضرورت تھی۔

&nbsp;

USA and Saudi Arabia

(بہ شکریہ تہذیب ڈاٹ کام ).

Recommended