Urdu News

یوپی سرکار نے علی گڑھ میں زہریلی شراب سے مرنے والوں کے لیے انکوائری کا حکم دیا

یوپی سرکار نے علی گڑھ میں زہریلی شراب سے مرنے والوں کے لیے انکوائری کا حکم دیا

یوپی سرکار نے علی گڑھ میں زہریلی شراب سے مرنے والوں کے لیے انکوائری کا حکم دیا

اترپردیش سرکار نے علی گڑھ میں زہریلی شراب سے 18 افراد کے مرنے کے سلسلے میں انکوائری کا حکم دیا ہے۔اترپردیش سرکار نے علی گڑھ میں پچھلے دو دن میں زہریلی شراب سے 18 افراد کے مرنے کے سلسلے میں انکوائری کا حکم دیا ہے۔ پولیس نے اب تک شراب فروخت کرنے والے ایک شخص اور ایک اہم ملزم سمیت چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

سرکار نے اس معاملے میں علی گڑھ کے ضلع ایکسائز افسر دو ایکسائیز انسپیکٹرز اور دو دیگر کو معطل کیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ایکسائز سنجےBhoos Reddy نے کہا ہے کہ ان لوگوں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔

جمعرات سے اب تک علی گڑھ ضلع کے تین گاﺅوں کے 18 افراد کی موت مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے ہو چکی ہے۔ ان گاﺅں کے دیگر لوگ ابھی بھی اسپتالوں میں داخل ہیں۔ جن میں کئی کی حالت نازک ہے۔

 آگرہ زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل راجیو کرشن نے علی گڑھ ضلع کا دورہ کیا اور بتایا کہ تین اصل ملزمان میں سے ایک انل چودھری سمیت کل چار لوگ ابھی تک گرفتار کیلئے جا چکے ہیں۔

 وہیں دو دیگر ملزم فرار ہیں جن پر پچاس ہزار روپئے کا انعام رکھا گیا ہے۔ اور انکی تلاش کے لیے چھ ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ واقعہ کے بعد متاثرہ گاﺅں کے پاس کی پانچ لائسنس شراب کی دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے اور پورے علی گڑھ ضلع میں دیسی شراب کی دوکانیں معاملہ کی تفتیش پوری ہونے تک بند کردی گئی ہیں۔

Recommended