Urdu News

امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی منظوری دے دی

امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی منظوری دے دی

امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی منظوری دے دی

The US House of Representatives has approved the impeachment of Trump

واشنگٹن ،14جنوری (انڈیا نیرٹیو)

امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی منظوری دے دی وہ کیپٹل ہل مظاہرے پر اب سینیٹ میں ٹرائل کا سامنا کریں گے۔

صدرٹرمپ کےمواخذے کے حق میں 232اورمخالفت میں 197ارکان نے ووٹ دیا، ایوان نمائندگان میں قرارداد منظوری کے بعد مواخذے کا معاملہ سینیٹ میں جائے گا۔

ٹرمپ کیپٹل ہل مظاہرے پر اب سینیٹ میں ٹرائل کا سامنا کریں گے۔ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر کے جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے اس وقت امریکی پارلیمنٹ کیپٹل ہل پر دھاوا بولا تھا جب جو بائیڈن کو ملنے والے الیکٹورل ووٹس کی توثیق کی جارہی تھی۔

واقعے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین نے انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے مواخذے کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے کابینہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکی آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت اگر صدر مملکت کسی وجہ سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے قابل نہ ہوں تو نائب صدر سمیت کابینہ اکثریت کے تحت صدر کو ہٹانے کا اختیار رکھتی ہے اور اس کے بعد نائب صدر ملک کے صدر کی حیثیت سے اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔

Recommended