Urdu News

امریکی وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر دیا گیا

امریکی وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر دیا گیا

امریکی وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر دیا گیا

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ریڈ کارپیٹ پر پرتپاک استقبال کیا

تیسرے 'ٹو پلس ٹو' مذاکرات کے لئے بھارت کے دورے پرآئے امریکی وزیر دفاع مارک ایسپرکے ساوتھ بلاک پہنچنے پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ تینوں فوجوں کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس کے بعد ، امریکی وزیر دفاع اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے مابین دوطرفہ مذاکرات شروع ہوئے۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور سکریٹری دفاع مارک ایسپر تیسرے 'ٹو پلس ٹو' مذاکرات کے لئے پیر کے روز نئی دہلی پہنچے۔ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر منگل کی صبح دس بجے دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں اپنے اپنے وفود کے ساتھ 'ٹو پلس ٹو' بات چیت کریں گے۔ اس بات چیت میں ، ہندوستان کی جانب سے ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر اپنی اپنی وزارتوں سے وابستہ وفود کی قیادت کریں گے۔ اس کے بعد ، دونوں امریکی رہنماؤں کا وزیر اعظم نریندر مودی سے دو پہر ایک بجے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کا پروگرام ہے۔

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے استقبال کے لئے ساؤتھ بلاک میں پہلے سے ہی زبردست تیاریاں کی گئی تھیں۔ سڑک سے لے کررکشامنترالیہ بھون تک سرخ قالین بچھانے کے ساتھ ہی ، تینوں فوجوں کے جوان گارڈ آف آنر دینے کے لئے صبح سے ہی تیار تھے۔ کووڈ۔19 کے پیش نظر ، ہندوستانی فوج کے جوانوں نے سیاہ ، فضائیہ کے اہلکار وں نے نیلے اور بحریہ کے جوانوں نے سفید ماسک لگا رکھے تھے۔ تینوں فوج کے جوانوں نے امریکی وزیر دفاع کی آمد سے قبل گارڈ آف آنر کی مشق بھی کی۔ دریں اثنا ، وزیر دفاع راجناتھ نے وہاں موجود میڈیا عملہ سے پوچھا کہ توقع ہے کہ آپ لوگ سینٹائز ہوں گے ۔

ہندوستھان سماچار

Recommended