ڈبلیو ایچ او نے ہندستان میں دو کورونا ویکسین کی منظوری کاخیرمقدم کیا

The WHO welcomes the approval of two corona vaccines in India

نئی دہلی ، 03 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ہندستان میں دو کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔ڈبلیو ایچ او جنوب مشرقی ایشیاریجن کے ریجنل ڈائریکٹر

ڈاکٹر پونم کھیتپال سنگھ نے کہا ہے کہ ہندستان کا آج لیا گیا یہ فیصلہ اس خطے میں کوویڈ 19 کی وبا کے خلاف جنگ کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

ویکسین کا استعمال فرنٹ لائن میں کام کرنے والوں کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا ، جس سے کوویڈ 19 کے اثرات کم ہوں گے۔ہندستان نے دو کورونا ویکسین کو منظوری دیتے ہوئے ٹرائل شروع کردیاہے۔

ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قوم کے نام ایک پیغام میں کہا کہ کورونا ویکسین پر کام کرنے والے تمام عملہ کے ساتھ ملک کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ملک نے اس ایک کامیابی حاصل کی ہے۔

کورونا ویکسینیشن کا کام پوری دنیا میں جاری ہے۔ ہندستان میں بھی بہت جلد یہ کام شروع ہو جائے گا۔

The WHO welcomes the approval of two corona vaccines in India