بھارت درشن

مہاجرپرندوں کاسرمائی ٹھکانہ’گھرانہ آبگاہ‘کی بحالی کا کام شدومدسےجاری

ضلع جموں کی تحصیل رنبیر سنگھ پورہ کے گاوں ’گھرانہ‘ میں آبگاہ ہے جوکہ ’گھرانہ ویٹ لینڈ‘کے نام سے مشہور ہے۔سرمائی راجدھانی جموں سے 35کلومیٹر دور واقعہ اِس مقام پر ہمالیہ سلسلہ کوہ کو عبور کر کے وسطی ایشیا کے ممالک منگولیہ، چین، سائبریا اور دیگر ممالک سے50سے زائد اقسام کے 25000-30000پرندے موسم سرما میں ، دسمبر جنوری، فروری ماہ میں دنیا کے مختلف ممالک سے آتے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق408کنال اراضی’گھرانہ ویٹ لینڈ ‘کی ہے۔گھرانہ آبگاہ کی حدبندی کی گئی تھی اور نہ ہی مقبوضہ اراضی کی بازیابی کے لئے کوئی اقدامات اُٹھائے گئے ۔ اس ضمن میں عدالت عالیہ میں مفاد عامہ عرضی بھی دائر کی گئی ہے، جس پر وقتاًفوقتاًفاضل عدالت نے سرکار کو ہدایات بھی جاری کی ہیں جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ جموں نے اس اہم جگہ کے تحفظ اور کے لئے شدومد سے کام جاری ہے۔

وائلڈ لائف وارڈن جموں انیل کمار اتری کے مطابق 408کنال اراضی کی حصولیابی کا عمل مکمل ہوگیا ہے اب آبگاہ کے اطراف چار دیواری کی جارہی ہے ، یہاں تک پہنچنے کے لئے سڑک کی تعمیر اور ڈھانچے بھی بنائے جارہے ہیں۔ گھرانہ آبگاہ کا کل رقبہ 1600کنال یعنی کہ 80ہیکٹیر ہے۔ گھرانہ گاوں کا فضلہ اور کوڑا کرکٹ کو مناسب جگہ ٹھکانے لگانے کے لئے وہاں پر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ(ایس ٹی پی)کی تعمیر کا کام بھی شروع کیاگیاہے، ویٹ لینڈ کے نزدیک بائیو گیس پلانٹ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

 موصوف کے مطابق جن کسانون کی اراضی پروجیکٹ کے لئے حاصل کی گئی ہے، کے معاوضہ کے مسائل کو بھی انتظامیہ ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago