شہری ہوابازی اور فولاد کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے آج پونے سے بینکاک کے لیے راست پرواز کا آغاز کیا۔
یہ پرواز 12 نومبر 2022 (آج) سے پونے-بینکاک-پونے کے درمیان آپریٹ ہوگی۔ یہ اُڑان اس راستے پر ہر منگل، جمعرات، سنیچر اور اتوار کو مندرجہ ذیل پروگرام کے مطابق آپریٹ ہوگی:
پرواز نمبر | سیکٹر | روانگی | آمد | فریکوینسی | طیارہ |
ایس جی 81 | پی این کیو- بی کے کے | 18:45 | 00:40 | منگل، جمعرات، سنیچر، اتوار | بی-737 |
ایس جی 82 | بی کے کے – پی این کیو | 14:15 | 17:10 | منگل، جمعرات، سنیچر، اتوار | بی – 737 |
اپنے خطاب میں، جناب جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا کہ پونے اور بینکاک کے درمیان یہ ہوائی رابطہ کاری کاروبار، تعلیم اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان باہمی تبادلہ کے لیے حوصلہ افزائی فراہم کرے گی.
محترم وزیر نے کہا کہ پونے کا ہوائی اڈہ ملک کا ایک اہم ہوائی اڈہ ہے اور حکومت اس کے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کو رفتار دے رہی ہے۔ اس ہوائی اڈے کا نیا ٹرمنل آئندہ برس ستمبر تک مکمل ہو جائے گا، نیا بین الاقوامی کارگو ٹرمنل دسمبر 2024 تک تیار ہونے کی توقع ہے۔ اس درمیان، بین الاقوامی اور گھریلو استعمال دونوں کے لیے ایک مربوط کارگو ٹرمنل مارچ 2023 تک بن کر تیار ہو جائے گا۔ ایک ملٹی لیول پارکنگ پہلے ہی تیار کی جا چکی ہےاور وہ جلد ہی کھلے گی۔
اسپائس جیٹ کی پرواز ایس جی 81 پونے سے 1845 بجے روانہ ہوگی اور 0040 بجے بینکاک پہنچے گی. اور پرواز ایس جی 82 بینکاک سے 1415 بجے روانہ ہوگی اور 1710 بجے پونے پہنچے گی۔ اس راستے پر طیارہ بوئنگ 737 اُڑان بھرے گا۔
اس افتتاحی تقریب کے دوران اسپائس جیٹ کے سی ایم ڈی جناب اجے سنگھ. اور ایم او سی اے، اے اے آئی، اسپائس جیٹ، اور پونے کی مقامی انتظامیہ کے دیگر معززین حضرات بھی موجود تھے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…