Categories: بھارت درشن

ممتا کے دلی دورے کے حوالے سے سوشل میڈیاپرطنزیہ پوسٹوں کی بھرمار

کولکاتہ، 29 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پانچ روزہ دہلی کے دورے پر ہیں جہاں وہ بی جے پی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو متحرک کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ 2021 کے اسمبلی انتخابات میں زبردست کامیابی کے بعد، ترنمول کانگریس قومی سطح پر ممتا بنرجی کو ترقی دینے اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران اپوزیشن کا چہرہ پیش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اس دورے سے متعلق دلچسپ کارٹون اور تبصرے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جارہے ہیں۔ کچھ لوگ ممتا کے دلی کے دورے کو رانو منڈل کے ریلوے اسٹیشن پر گانا گانے کے لئے ممبئی کے دورے سے تشبیہ دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے فیس بک پر ایک تصویر شائع کی ہے جس میں رانو منڈل اوپر ہے اور ممتا بنرجی نیچے ہے۔ اس میں لکھا ہے رانومنڈل لتا منگیشکر بننے کے خواب کے ساتھ ممبئی گئی تھی، اسی طرح  ممتا بنرجی وزیر اعظم بننے کے خواب کے ساتھ دہلی گئی ہیں۔

اسمبلی انتخابات کے دوران ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی کے اعلی قائدین کو بیرونی لوگوں کا درجہ دے دیا تھا۔ ممتا کے دہلی کے دورے کے بارے میں اب ایک شخص نے فیس بک پر لکھا ہے کہ جب ممتا دہلی آتی ہے توکیا وہ اپنے گھر آتی ہے، جب وزیر اعظم بنگال جاتے ہیں تو وہ بیرونی آدمی بن جاتے ہیں۔ اسی طرح ممتا بنرجی کی تصویر کو بنگال کے ہر ضلع میں ہر کامیابی میں ڈالنے کی روایت کو بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ لکھا گیا ہے کہ اگر میرابائی  چانو بنگال کی رہائشی ہوتی تو کتنے پوسٹر لگے ہوتے جس میں میرابائی نے کسی اور کے چہرے کی جگہ لی ہوتی۔

جب اس سلسلے میں پوچھا گیا تو ترنمول کانگریس کے ایک رہنما نے "ہندوستان سماچار" کو بتایا کہ ہم سب جانتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو ممتا بنرجی سے نفرت ہے اوروہ اسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ممتا بنرجی کے خلاف گستاخانہ الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔ سبھی جانتے ہیں کہ اس کا نتیجہ کیا ہوا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago