Categories: کھیل کود

ٹوکیو اولمپکس 2020: باکسنگ میں ہندوستان کی میڈل کی امیدوں کو لگا جھٹکا، میری کوم کو شکست

ٹوکیو،29جولائی (انڈیا نیرٹیو)

اولمپکس کے ساتویں دن باکسنگ میں آج خاتون مکے باز ایم سی میری کوم کا  خواتین کی 51 کلوگرام کٹیگری کے لئے راونڈ۔16میں کولمبیا کی انگرٹ لورینا والنشیا سے مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں پہلے راونڈ میں میری کوم  ہار گئیں۔ وہ پہلا راؤنڈ 1-4 سے ہار گئیN۔ پہلاراؤنڈ میں شکست کے بعد، ایم سی میری کوم نے دوسرے راؤنڈ میں واپسی کی۔ دوسرے راؤنڈ میں انہوں نے والنشیا کو 3-2 سے شکست دی۔ میری کوم پہلے راؤنڈ میں تھوڑا سا دفاعی انداز میں کھیلیں لیکن دوسرے راؤنڈ میں وہ جارحانہ رہیں۔ اس کے بعد ہوئے تیسری راونڈ کے مقابلے میں میری کوم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس سے باکسنگ میں ہندوستان کوبڑا جھٹکالگاہے۔ میری  کوم 2-3 سے ہار گئیں۔

اس سے قبل، ایم سی میری کوم نے ٹوکیو اولمپکس میں اپنی مہم کی شروعات  جیت کے ساتھ کی تھی۔ چھ بار کی عالمی چیمپیئن میری کوم کا پہلا میچ ڈومینیکا کی میگوئلینا ہرنانڈیز کے خلاف تھا۔ اس میں میری  کوم نے شاندار فتح حاصل کی۔ میری کوم نے خواتین کے 51 کلو وزن کی کیٹگری میں 4-1 سے باکسنگ کے راؤنڈ۔30کا مقابلہ جیتاتھا۔

واضح ہو کہ ایم سی میری کوم ورلڈ چیمپئن شپ میں 6، ایشین چیمپئن شپ میں 5، ایشین گیمس میں ایک اور کامن ویلتھ گیمس میں بھی ایک طلائی کے تمغے سمیت کئی بار چاندی اور کانسے کے تمغے بھی جیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان کے کھیل کے کھیل شائقین کو ان سے اس بار ٹوکیو اولمپکس میں کم سے کم ایک تمغے کی امید ضرور تھی  لیکن ان کی شکست سے ان امیدوں کو جھٹکا لگا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago