Urdu News

دہلی میں شراب کی ہوم ڈیلیوری

دہلی میں شراب کی ہوم ڈیلیوری

دہلی میں شراب کی ہوم ڈیلیوری ہوگی

نئی دہلی ،یکم جون (انڈیا نیرٹیو)

 دہلی حکومت نے قومی دارالحکومت میں گھروں پر شراب کی گھریلو فراہمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے موبائل ایپس یا آن لائن ویب پورٹلز کے ذریعہ شراب کی ہوم ڈیلیوری کی اجازت دی ہے۔ حکومت کی جانب سے کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے لیا گیا یہ فیصلہ بتایا جارہا ہے۔

دہلی ایکسائز (ترمیمی) ایکٹ 2021 کے مطابق ، ایل 13 لائسنس رکھنے والوں کو لوگوں کی دہلیز تک شراب پہنچانے کی اجازت ہوگی۔ “لائسنس دہندگان کو صرف موبائل ایپ کے ذریعہ یا آن لائن آرڈر پر گھروں میں شراب پہنچانے کی اجازت ہو گی۔

 لیکن اس سہولت کے تحت کسی ہاسٹل ، آفس اور انسٹی ٹیوٹ میں کوئی ڈیلیوری نہیں کی جائے گی۔

 سپریم کورٹبھی شراب کی ہوم ڈیلیوری پر بھی غور کرنے کی تجویز دے چکا ہے۔کورٹ نے کہاتھا کہ اکثر شراب کی دکانوں پر ہجوم کی وجہ سے ، کوروناضابطوں کو نظر انداز کرنے کی تصاویر سامنے آتی رہتی ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، ملک کی بہت سی ریاستی حکومتیں پہلے ہی اس کا اعلان کرچکی ہیں۔ چھتیس گڑھ حکومت نے شراب کیہوم ڈیلیوری شروع کردی تھی۔ اس کے پیچھے حکومتوں کا استدلال یہ ہے کہ اس فیصلے کی وجہ سے ، کورونا کے دور میں شراب کی دکانوں پر کوئی بھیڑ نہیں ہوگی۔

Recommended