Urdu News

کھیر بھوانی مندر گاندربل میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیری پنڈت ہوئے حاضر

کھیر بھوانی مندر گاندربل

گاندربل کے کھیر بھوانی مندر میں اگرچہ ایک ماہ قبل میلہ کھیر بھوانی منایا گیا جس کے دوران اس میلے میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیری پنڈت شامل ہوئے۔ اس دوران آج دوسری اشٹمی کے سلسلے میں جسے کشمیری میں زیٹھ اٹھم بھی کہا جاتا ہے، تقریب منعقد ہوئی اور اس دوران ہو چکی پوجا پاٹ میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیری پنڈت شامل ہوئے، جب کہ یہ کشمیری پنڈت دیش کی مختلف ریاستوں سے آکر مندر میں حاضر ہوئے اور کشمیر میں امن اور شانتی و بھا  ئی چارے کی خاطر خصوصی دعائیں کی۔

اس موقع پر 1990سے لے کر 1992 تک کے وقفے کے دوران بچھڑ چکے کشمیری پنڈت بھایؤں کا سواگت کرنے کے لیے مسلمان بھائی مندر میں موجود رہے اور ان کے کھانے پینے کے لیے اچھا خاصا انتظام کیا تھا۔ جب کہ اس کے علاوہ مفت لنگر بھی لگائے گئے تھے۔ دوسری جانب ان پنڈتوں کے لیے ضلع انتظامیہ گاندربل نے بھی سیکورٹی، پانی اور کھانے پینے کے علاوہ رہنے کا بھی انتظام کیا تھا۔

 اس موقع پر کشمیری پنڈت بھایؤں نے کہا ہے کہ ہم کافی خوش ہیں کہ ہم اپنے وطن لوٹ آئے ہیں، اور ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنے وطن لوٹ کر اسی طرح بھائی چارے کے ساتھ رہیں جس طرح ہم 1990سے پہلے رہتے تھے۔ ان پنڈت بھایؤں نے اپنے ان دوسرے بھایؤں سے بھی اپیل کی ہے کہ کشمیر یعنی اپنے وطن واپس آکر یہاں کی خوبصورتی کا پھر سے مزہ لیں، جس مزے اور خوبصورتی کی خاطر ہم پچھلے تین دہائی سے ترس رہے ہیں۔

اس دوران مندر میں موجود وکاس نامی ایک کشمیری پنڈت نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج تک جو بھی سرکار جموں وکشمیر یا مرکز میں برسراقتدار تھی، انہوں نے اگرچہ کشمیری پنڈتوں کو پھر سے کشمیر میں بسانے یا نوکریوں کے ساتھ ساتھ پیکج دینے کے وعدے کئے گئے تھے۔ لیکن زمینی سطح پر سب وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ انہوں نے تمام ریجنل یا قومی پارٹیوں خاص کر بھاجپا پر الزام لگایا ہے کہ جس طرح شطرنج کی کھیل میں مہرہ ہوتا ہے اسی طرح سرکاریں ہمیں مہرہ سمجھ کر ہمارے ساتھ کھیل کھیلتی ہیں اور ہمیں سیاست دان سیاست کے بطور استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ ہمارے اندر بھی عقل ہے۔

Recommended