Urdu News

پاکستان، بنگلہ دیش جنگ یعنی 1971 کی جنگ میں فتح کی مناسبت سے آر۔ایس۔پورہ میں ترنگا ریلی کا اہتمام

پاکستان، بنگلہ دیش جنگ یعنی 1971 کی جنگ میں فتح کی مناسبت سے آر۔ایس۔پورہ میں ترنگا ریلی کا اہتمام

1971 کی جنگ کی فتح کو منانے کے لیے، سیما جن کلیان سمیتی،نے آر ایس پورہ کے ارنیا میں بین الاقوامی سرحد پر ترنگا مارچ نکالا۔ اس ترنگا یاترا میں شامل لوگ موٹر سائیکلوں پر گاؤں پووال سے سبوچک گاؤں تک گئے۔ جس میں شہر کے تقریباً دو سو نوجوانوں نے حصہ لیا۔ یہ پروگرام تنظیم کے رابطہ سربراہ وجے کمار کی صدارت میں منعقد ہوا۔انہوں نے معاشرے کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح ہماری بہادر فوج نے پاکستان کے 90 ہزار فوجیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر کے پاکستان کو فتح کیا۔

ہم ہندوستانی فوجیوں کے اعزاز میں یہ ترنگا یاترا نکال رہے ہیں۔ اس یاترا کے ذریعے لوگ ملک کے تئیں اپنا فرض ادا کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو فوج میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترنگا ریلی کے ذریعے لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ ضلع کے کارکنوں کو عوامی خدمت پر زور دیا گیا۔ ترنگا یاترا پروگرام میں تنظیم کے تمام کارکنوں بشمول سیما جن کلیان سمیتی، جموں و کشمیر کے ضلع صدر بھارت بھوشن نے عوامی خدمت کے اس کام کو مکمل کرنے کا عہد لیا۔

Recommended