Categories: بھارت درشن

شمالی بنگال میں خوفناک ٹرین حادثہ، بیکانیر۔گوہاٹی ایکسپریس پٹری سے اتری، کئی افرادکی ہلاکت کا خدشہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع کے مائناگوڑی علاقے میں  ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا۔ بیکانیر-گوہاٹی ایکسپریس جمعرات کی شام تقریباً 5 بجے یہاں دومہانی علاقے میں پٹری سے اتر گئی۔ اس واقعے میں کئی افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سلسلے میں ریلوے یا انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بتایا گیا کہ حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار تقریباً 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ جھٹکے کے بعد انجن سمیت پانچ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ ان میں سے کم از کم تین ڈبے پلٹ گئے۔ یہ حادثہ کتنا خوفناک ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک ڈبے پر دوسرا ڈبہ چڑھ  گیا ہے اور نیچے دب گئے ڈبے میں  اسے سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام، ریلوے پروٹیکشن فورس (آرپی ایف)، گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آرپی) اور مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور راحت اور بچاؤ کام شروع کیا۔ مقامی لوگ بھی مددگار بن گئے ہیں۔ حادثے کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ریلوے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثے کے پیچھے سازش کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ پہلے ٹرین کا انجن ہی پلٹ گیا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ فی الحال مرنے والوں اور زخمیوں کے بارے میں ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago