Urdu News

قبائلی ووٹ بینک کی سیاست تیز: کمل ناتھ نے 24 نومبر کو ایس ٹی ممبران اسمبلی کی میٹنگ بلائی

قبائلی ووٹ بینک کی سیاست تیز: کمل ناتھ نے 24 نومبر کو ایس ٹی ممبران اسمبلی کی میٹنگ بلائی

بھوپال، 17 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

مدھیہ پردیش میں قبائلی ووٹ بینک کی سیاست تیز ہوتی جا رہی ہے۔ اب کانگریس اس طبقے کو سادھنے کے لیے بھوپال میں غور و خوض کرے گی۔ ریاستی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے 24 نومبر کو درج فہرست قبائل کے ممبران اسمبلی کی میٹنگ بلائی ہے۔ اس میں ریاست کے 22 اضلاع کے 89 قبائلی بلاکوں کے عہدیداروں کو بھی بلایا گیا ہے۔ اس دوران پنچایتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی فیصلے کئے جائیں گے۔

قبل ازیں بی جے پی نے قبائلی برادری کو جوڑنے کے لیے بھوپال میں 15 نومبر کو برسا منڈا کے یوم پیدائش پر وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں قبائلی کنونشن میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ حالانکہ کانگریس نے اسی دن جبل پور میں ایک کنونشن کا انعقاد کیا تھا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قبائلی برادری کو مربوط رکھنے کے لیے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اس کا خاکہ میٹنگ میں بنایا جائے گا۔ اس سے قبل ستمبر 2021 میں پارٹی قبائلی علاقوں میں کام کرنے والی مختلف تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے ایک کانفرنس کر چکی ہے۔

Recommended