Categories: بھارت درشن

قبائلی ووٹ بینک کی سیاست تیز: کمل ناتھ نے 24 نومبر کو ایس ٹی ممبران اسمبلی کی میٹنگ بلائی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھوپال، 17 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مدھیہ پردیش میں قبائلی ووٹ بینک کی سیاست تیز ہوتی جا رہی ہے۔ اب کانگریس اس طبقے کو سادھنے کے لیے بھوپال میں غور و خوض کرے گی۔ ریاستی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے 24 نومبر کو درج فہرست قبائل کے ممبران اسمبلی کی میٹنگ بلائی ہے۔ اس میں ریاست کے 22 اضلاع کے 89 قبائلی بلاکوں کے عہدیداروں کو بھی بلایا گیا ہے۔ اس دوران پنچایتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی فیصلے کئے جائیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قبل ازیں بی جے پی نے قبائلی برادری کو جوڑنے کے لیے بھوپال میں 15 نومبر کو برسا منڈا کے یوم پیدائش پر وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں قبائلی کنونشن میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ حالانکہ کانگریس نے اسی دن جبل پور میں ایک کنونشن کا انعقاد کیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قبائلی برادری کو مربوط رکھنے کے لیے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اس کا خاکہ میٹنگ میں بنایا جائے گا۔ اس سے قبل ستمبر 2021 میں پارٹی قبائلی علاقوں میں کام کرنے والی مختلف تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے ایک کانفرنس کر چکی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago