Urdu News

ٹرمپ نے پھر ہندستان کی توہین کی،بتایا سب سے گندہ ملک

ٹرمپ نے پھر ہندستان کی توہین کی،بتایا سب سے گندہ ملک

<h3 style="text-align: center;">ٹرمپ نے پھر ہندستان کی توہین کی،بتایا سب سے گندہ ملک</h3>
<p style="text-align: right;">نئی دہلی،23اکتوبر</p>
<p style="text-align: right;"> کورونا وبا کے درمیان امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخاب کو لے کر تشہیر زوروں پر ہے۔ جمعہ کو ہوئی صدارتی ڈیبیٹ میں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن رائے دہندگان کو لبھانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں کہا ہے کہ ہمارے پاس کورونا وائرس کا ایک ٹیکہ آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں اسپتال میں تھا اور یہ میرے پاس تھا۔ صدارتی ڈیبیٹ کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندستان کا بھی ذکر کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کو لے کر لڑائی میں ہندستان، روس اور چین کا ریکارڈ خراب رہا ہے۔</p>
<p style="text-align: right;">ڈیبیٹ میں ڈونالڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان نارتھ کوریا کو لے کر تلخ بحث دیکھنے کو ملی۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نارتھ کوریا کے ساتھ جنگ جیسی صورت حال میں نہیں ہیں۔ ہمارا ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ اس پر جو بائیڈن نے پلٹ وار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہٹلر کے یوروپ پر حملہ کرنے سے پہلے بھی ہمارا اس کے ساتھ اچھا تعلق تھا۔</p>.

Recommended