Urdu News

ٹوئٹر نے خامنہ ای کی برطانوی، امریکی ویکسین مخالف ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردی

ٹوئٹر نے خامنہ ای کی برطانوی، امریکی ویکسین مخالف ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردی

ٹوئٹر نے خامنہ ای کی برطانوی، امریکی ویکسین مخالف ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردی

Twitter delete khamenei tweet

تہران،10 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی برطانوی اور امریکی کورونا وائرس ویکسین سے متعلق ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای نے امریکی اور برطانوی ویکیسن کی افادیت پر سوالات اٹھائے تھے۔ واضح رہے کہ اپنے بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ وہ امریکا، برطانیہ اور فرانس سے کورونا ویکسین نہیں لیں گے۔

انھوں نے ان ممالک کی ویکسین پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ممالک قابل بھروسہ نہیں کسی اور قابل بھروسہ ملک سے کورونا ویکسین لے سکتے ہیں۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای کی اس ٹوئٹ کے بعد ایران میں امریکی اور برطانوی ویکینسز کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی گئی تھی۔ تاہم اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ٹوئٹر نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی جانب سے کی گئی اس ٹوئٹ کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹادیا ہے۔

کچھ دن قبل ایرانی سپریمو آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایران برطانوی اور امریکی کورونا ویکسین نہیں خریدا تھا۔ اب دل چسپ بات یہ ہے کہ اس میں کیا قباحت ہے کہ ٹویٹر نے خامنہ ای کا ٹویٹ ختم کردیا۔

Recommended