Urdu News

سری نگر میں روایتی دستکاری کی’امید ویمن ہاٹ‘نمائش کا انعقاد

امید ویمن ہاٹ

 اتوار کو سری نگر میں جموں و کشمیر رورل لائیویلی ہڈ مشن (جے کے آر ایل ایم) کی جانب سے روایتی دستکاری  کی امید خواتین کی ہاٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اپنی مہارت کی نمائش کی اور اپنی مصنوعات فروخت کیں۔

 امید خواتین کی ہاٹ دیہی  سیلف ہیلپ گروپ  اراکین کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے۔یہ نمائش  جے کے آر ایل ایم  کی طرف سے ایک پہل ہے جس میں 4.5 لاکھ سے زیادہ سیلف ہیلپ گروپ (SHG) ممبران کو صارفین اور خریداروں کو براہ راست اپنی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

 اس موقع پر بات  کرتے ہوئے  ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر، ریاض احمد بیگ نے کہا، “امید خواتین کی ہاٹ  جے کے آر ایل ایم  کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کی پہل ہے جو دیہی خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ کے اراکین کو ایک پلیٹ فارم کے تحت لاتی ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کر سکیں اور اپنی مصنوعات فروخت کر سکیں۔”

انہوں نے مزید کہا یہ ایک نمائش ہے جو امیر ثقافت کی تصویر پیش کرتی ہے اورجے کے آر ایل ایم  کے تحت  سیلف ہلپ گروپ  کے اراکین کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے اور خریداروں کے لیے، یہ خریداری کے کچھ بہترین انتخاب فراہم کرتی ہے۔

  سیلف  ہیلپ گروپ   کی ایک  ممبر نے بتایا کہ اس طرح کی تقریبات خواتین دستکاروں، پروڈیوسروں اور کرافٹ ڈیزائنرز کو مارکیٹ فراہم کرنے کے لیے سال بھر منظم کیا جاتا رہے گا۔

Recommended