اتوار کو سری نگر میں جموں و کشمیر رورل لائیویلی ہڈ مشن (جے کے آر ایل ایم) کی جانب سے روایتی دستکاری کی امید خواتین کی ہاٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اپنی مہارت کی نمائش کی اور اپنی مصنوعات فروخت کیں۔
امید خواتین کی ہاٹ دیہی سیلف ہیلپ گروپ اراکین کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے۔یہ نمائش جے کے آر ایل ایم کی طرف سے ایک پہل ہے جس میں 4.5 لاکھ سے زیادہ سیلف ہیلپ گروپ (SHG) ممبران کو صارفین اور خریداروں کو براہ راست اپنی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر، ریاض احمد بیگ نے کہا، “امید خواتین کی ہاٹ جے کے آر ایل ایم کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کی پہل ہے جو دیہی خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ کے اراکین کو ایک پلیٹ فارم کے تحت لاتی ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کر سکیں اور اپنی مصنوعات فروخت کر سکیں۔”
انہوں نے مزید کہا یہ ایک نمائش ہے جو امیر ثقافت کی تصویر پیش کرتی ہے اورجے کے آر ایل ایم کے تحت سیلف ہلپ گروپ کے اراکین کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے اور خریداروں کے لیے، یہ خریداری کے کچھ بہترین انتخاب فراہم کرتی ہے۔
سیلف ہیلپ گروپ کی ایک ممبر نے بتایا کہ اس طرح کی تقریبات خواتین دستکاروں، پروڈیوسروں اور کرافٹ ڈیزائنرز کو مارکیٹ فراہم کرنے کے لیے سال بھر منظم کیا جاتا رہے گا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…