Urdu News

ہندوستان کا ہینڈلوم سیکٹر ہمارے ثقافتی ورثے کی علامت ہے

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیرجناب امت شاہ

 

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے ہینڈلوم کے قومی دن پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

جناب امیت شاہ نےاپنے ایک متواتر  ٹویٹ میں کہا کہ ’’ہندوستان کا ہینڈلوم سیکٹر ہماری بیش بہا اور متنوع ثقافتی وراثت کی علامت ہے۔ 2015 میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 1905 میں آج ہی کے دن  شروع ہونے والی سودیشی تحریک کی یاد میں اور اس قدیم ہندوستانی فن کو زندہ کرنے کے لیے 7 اگست کو قومی ہینڈلوم ڈے کے طور پرمنانے کا  اعلان کیاتھا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ "اس کا مقصد ملک کے باشندوں کو دیسی بنکروں کے ذریعہ بنائے گئے ہینڈ لوم مصنوعات کے استعمال کی ترغیب دینا بھی ہے۔ آئیے!اس 8ویں قومی ہینڈ لوم ڈے کے موقع پرہم اپنے ہینڈلوم کی وراثت کو محفوظ رکھنے اور اسے فروغ دینے نیز اپنے ہینڈلوم بنکروں، خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کےلیے مودی حکومت کے عزم کو مل کر آگے بڑھائیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Recommended