Urdu News

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات نے ممبئی میں 40 ویں ‘ ہنر ہاٹ’ کا افتتاح کیا

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات نے ممبئی میں 40 ویں ' ہنر ہاٹ' کا افتتاح کیا

’’آتم نربھر بھارت مہم کو ہنر ہاٹ جیسے اقدامات سے مضبوط کیا جا رہا ہے‘‘:انوراگ ٹھاکر

ممبئی، 17؍ اپریل

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج ممبئی میں مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کی موجودگی میں ' ہنر ہاٹ' کے 40ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ہنر ہاٹ کا 40 واں ایڈیشن، 'سودیشی' مصنوعات کو فروغ دینے کا ایک معتبر پلیٹ فارم ہے جو 16 سے 27 اپریل، 2022 کو ممبئی کے  باندرہ۔کرلا کمپلیکس میں منعقد ہو رہا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے،  جناب ٹھاکر نے کہا کہ ’’آتم نربھر بھارت مہم کو ہنر ہاٹ جیسے اقدامات سے مضبوط کیا جا رہا ہے۔

ہنر ہاٹ کے اس 40ویں ایڈیشن میں 31 ریاستوں سے آنے والے ایک ہزار سے زیادہ کاریگروں اور فنکاروں نے 400 اسٹال لگائے ہیں۔ہندوستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح ہندوستان نے بحران کی گھڑیوں میں آتم  نربھر بھارت کی تعمیر کے لیے وزیر اعظم کی کالکا جواب دیا۔ ہم نے پی پی ای کٹس، ماسک اور یہاں تک کہ وینٹی لیٹرز بھی بنانا شروع کر دیے۔

وزیر نے 'ایک ضلع ایک پروڈکٹ' کے بارے میں بھی بات کی، جہاں ہر ضلع کو ایک پروڈکٹ کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام نے نہ صرف لوگوں کو اپنی آمدنی پیدا کرنے کی اجازت دی بلکہ آس پاس کے چند دوسرے لوگوں کے لیے ملازمت کے مواقع بھی پیدا کیے جب دنیا بھر کی معیشتیں وبائی امراض سے متاثر ہوئیں۔شری ٹھاکر نے اسکل انڈیا کو فروغ دینے میں وزیر اعظم کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

مہارت کی تربیت فراہم کی جاتی ہے تاکہ آپ نوکری کے متلاشی نہ بنیں، بلکہ نوکری دینے والے بن جائیں۔" انہوں نے کہا کہ ہماری ثقافت اور تعلیمی ڈھانچہ نے محنت کے فخر پر زیادہ توجہ نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ' محنت کے وقار' پر بہت زور دیا ہے۔شری ٹھاکر نے ’تیجس‘ ہنر مندی کے پروگرام کے بارے میں بھی بتایا جسے حکومت نے شروع کیا ہے۔ بھارت کے اس اقدام کے تحت ہندوستان ہنر مند افرادی قوت کو متحدہ عرب امارات بھیجے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سال کے اندر 30,000 ہنر مند ملازمت کے متلاشیوں کو متحدہ عرب امارات بھیجا جائے گا۔وزیر نے تجویز پیش کی کہ اقلیتی امور کی وزارت یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر سکتی ہے تاکہ طلباء کو ایکسپو میں لایا جا سکے۔

انہوں نے اقلیتی امور کی وزارت پر بھی زور دیا کہ وہ ملک بھر میں منصوبہ بند ہنر ہاٹس کے مستقبل کے ایڈیشن میں ساتھ ساتھ مختصر مدت کے ہنر کے تربیتی کورسز کے انعقاد کی فزیبلٹی کی جانچ کرے۔شری ٹھاکر نے میڈیا والوں پر زور دیا کہ وہ 40 ویں ہنر ہاٹ میں لگائے گئے مختلف اسٹالز پر توجہ مرکوز کریں، تاکہ ان کی معلومات عوام تک پہنچیں اور ان کی مصنوعات کو صحیح پہچان مل سکے۔ انہوں نے ممبئی کے کارپوریٹ گھرانوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے دیوالی اور سالگرہ کے تحفے ہنر ہاٹ سے حاصل کریں۔ دیوالی میں 5-6 مہینے باقی رہ  گئے ہیں، لیکن کارپوریٹ تحائف کے لیے اپنے آرڈر ابھی، یہیں دیں۔

ہنر ہاٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جو کہ اقلیتی امور کی وزارت کی ایک پہل ہے، مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ ممبئی کے ہنر ہاٹ میں ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کا مشاہدہ کرنے اور ’تنوع میں اتحاد‘ کے جوہر کا تجربہ کرنے کو ملے گا۔ انہوں نے کہا، "آپ کو کشمیر سے کنیا کماری اور کچھ سے کٹک تک ملک کی ثقافت اور مہارت کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔" انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے سات سالوں میں ہنر ہاٹ کے ذریعے نو لاکھ سے زیادہ کاریگروں اور دستکاروں نے روزگار کے مواقع حاصل کرکے فائدہ اٹھایا ہے۔

Recommended