مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا ء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گوا کے شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم میں ٹیکنالوجی شوکیس کا دورہ کیا جو جی 20 انرجی ٹرانزیشن منسٹریل میٹنگ (ای ٹی ایم ایم) کے زیراہتمام 8ویں سی ای (8ویں) مشن انوویشن (ایم آئی 8) اور 14 ویں کلین انرجی منسٹیریل (سی ای ایم 14)کے تحت 19 سے 22 جولائی 2023 کے دوران منعقد ہوئی ۔
انہوں نے نمائش میں شعبہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے مختلف آر اینڈ ڈی مراکز کے شرکاء سے بات چیت کی۔
ٹیکنالوجی شوکیس کا اہتمام تین حصوں کے تحت کیا گیا تھا – گاڑی اور چارجنگ، انفراسٹرکچر شوکیس (بذریعہ ایس آئی اے ایم ، ٹی ای آر آئی ، کال اسٹارٹ ، اورڈرائیور ٹو زیرو)، مشن انوویشن (بذریعہ،ڈی ایس ٹی )اور کلین ٹیک اسٹارٹ اپ (ٹی ای آئی آئی)۔ اس نے مختلف شعبوں میں ہندوستان کی جدید ترقی، نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو نمایاں کیا اور صاف توانائی میں ایک منفرد تجربہ فراہم کیا، اور ڈی ایس ٹی نے پورے ملک میں پھیلے اپنے تحقیق و ترقی کے مراکز اور اداروں کے ذریعہ ٹیکنالوجیز اور اختراعات کی نمائش کی۔ شوکیس کلین انرجی منسٹریل اور مشن انوویشن میٹنگز کا ایک اہم عنصر تھا۔
ڈاکٹر سنگھ نے وزارتی میٹنگ کے دن، صاف توانائی کو تیز رفتاری سے چلانے کے لیے کئی فنڈنگ کے مواقع اور گرانٹس کا بھی اعلان کیا۔ ان میں مشن انوویشن 2.0 کے تحت کاربن کیپچر یوٹیلائزیشن اور اسٹوریج کے شعبے میں آر ڈی اینڈ ڈی کے لیے فنڈنگ مواقع کا اعلان 2023 شامل ہے تاکہ کاربن کیپچر، علیحدگی، اسٹوریج، اور سی او 2 کے اضافی علاقے میں ترقی پذیر ٹیکنالوجیز کی شناخت اور ترجیح دینے کے لیے ممبر ایم آئی ممالک کے ساتھ مشترکہ تحقیق اور ترقی کی جا سکے۔
اس کے علاوہ، انہوں نے کلین انرجی اسٹوریج اینڈ گرین ہائیڈروجن کے شعبے کے تحت نیشنل چیلنج جیتنے والوں/ گرانٹیز کو حوالہ جات کی تختیاں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ کارکردگی والے پی وی سیلز اور ماڈیولز پر چار نیشنل چیلنج گرانٹ پروجیکٹس کے فاتحین کو بھی مبارکباد دی۔