Urdu News

مرکزی وزیر کیلاش چودھری کی یوگا کرنے والی تصویریں وائرل

مرکزی وزیر کیلاش چودھری

کیلاش چودھری قوت مدافعت بڑھانے کے لیے یوگا کے تئیں لوگوں میں بیداری لا رہے ہیں

یوگا کے عالمی دن کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں یوگا کی مشقیں جاری ہیں۔ زراعت اور کسانوں کے بہبود کے مرکزی وزیر مملکت، کیلاش چودھری گزشتہ ایک ماہ سے لوگوں کو قوت مدافعت بڑھانے کے لیے یوگا سے آگاہ کر رہے ہیں۔ مرکزی وزیر صبح ، یوگا کرکے لوگوں کو یوگا کے فوائد بتا رہے ہیں ۔ میڈیا اور سوشل میڈیا پر وہ تصاویر اور ویڈیو شیئرکر رہے ہیں۔ انکو خوب پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

مرکزی وزیر کیلاش چودھری کا کہنا ہے کہ میں نہ صرف یوگا کر رہا ہوں ، بلکہ میں نے اپنا فرض بھی ادا کیا ہے۔ اس کے لیے ان کے پارلیمانی حلقہ باڑمیر- جیسلمیر علاقے کے تقریبا  تمام اہم اسپتالوں ، صحت کے مراکز اور کووڈ مراکز کا معائنہ کیا گیا ہے اور صحت کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

کورونا با کے دوران مضبوط قوت مدافعت کے لیے یوگا کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے ، وزیر مملکت برائے زراعت نے کہا کہ ہمیں اپنی روز مرہ زندگی کا ایک چھوٹا سا حصہ یوگا کے لئے مخصوص رکھنا چاہیے۔ ہمارے معاشرے میں قدیم زمانے میں بہت سارے یوگی ہوئے ہیں ، جو ساری زندگی صحتمند رہے۔ جسمانی اور ذہنی فوائد کے ساتھ ساتھ یوگا سے روحانی فوائد بھی ہوتے ہیں۔

Recommended