Urdu News

جی کشن ریڈی الوری سیتارام راجو کے 125ویں یوم پیدائش کی یادگاری تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے

بھارت پرو ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے جذبے کی تکمیل کرتا ہے: جناب جی کے ریڈی

 

 

نئی دہلی۔ 11 جون

اہم جھلکیاں:

  • جناب  جی کشن ریڈی 12 جون 2022 کو بھیما ورم، مغربی گوداوری، آندھرا پردیش میں ہوں گے
  • مرکزی وزیر مشرقی اور مغربی گوداوری اضلاع کے مختلف سماجی رہنماؤں اور کمیونٹی رہنماؤں سے بات چیت کریں گے تاکہ انہیں سال بھر کی تقریبات میں شامل کیا جا سکے
  • قومی نفاذ کمیٹی (این آئی سی) نے اس یادگاری تقریب کو اس انداز میں منانے کی منظوری دی ہے جو عظیم مجاہد آزادی کی خدمات کے مطابق ہے
  • 4جولائی 2022 کومجاہد آزادی اور انقلابی رہنماجناب  الوری سیتارام راجو کا 125 واں یوم پیدائش ہے

ثقافت و  سیاحت اورشمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی مجاہد آزادی  اور انقلابی رہنما جناب الوری سیتارام راجو کی 125 ویں یوم پیدائش کی یادگاری تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے 12 جون 2022 کو بھیما ورم میں ہوں گے۔ قومی نفاذ کمیٹی (این آئی سی) نے عزت مآب وزیر داخلہ اور تعاون جناب امیت شاہ کی قیادت میں اس تقریب کی یادگاری تقریب کو اس انداز میں منانے کی منظوری دی ہے جو عظیم مجاہد آزادی کی خدمات کے لیے موزوں ہے۔

دن بھر کے سفر میں، مرکزی وزیر موگلو ، الوری دھیان مندر  میں، الوری سیتارام راجو یادگاری مقام کا دورہ کریں گے اور سماجی رہنماؤں نیز مغربی اور مشرقی گوداوری کے کمیونٹی رہنماؤں سے بھی بات چیت کریں گی تاکہ انہیں الوری سیتارام راجو کی سال بھر کی تقریبات میں شامل کیا جا سکے۔

جناب  الوری سیتارام راجو ایک ہندوستانی انقلابی رہنما  ہیں جو ہندوستانی آزادی کی جدوجہد میں سرگرم عمل رہے۔ 4 جولائی 1897 کو پیدا ہوئے، وہ آندھرا پردیش، تلنگانہ، اڈیشہ اور کرناٹک کی ریاستوں میں "منیام ویروڈو" یا "جنگل کے ہیرو" کے نام سے مشہور ہیں اوروہ اس نام سے  ان ریاستوں میں بہت مقبول ہیں۔

125 ویں یوم پیدائش کے ساتھ ساتھ، حکومت ہند مشہور  رامپاجد و جہد  آزادی کی صد سالہ یاد بھی منائے گی۔ اس کی قیادت اگست 1922 سے مئی 1924 تک سیتارام راجو نے کی تھی اور انگریزوں کو بغاوت کو کچلنے کے لیے بہت زیادہ وسائل خرچ کرنے پر مجبور کیا تھا۔

Recommended