اقلیتی امور کی مرکزی وزارت 20 فروری 2021 سے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم ، نئی دہلی میں ملک بھر کے کاریگروں اور دست کاروں کے 26 ویں ”ہنر ہاٹ“ کا انعقاد کرے گی ، جس کا باضابطہ افتتاح پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان 21 فروری 2021ءکو کریں گے۔
اس موقع پر بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب مَن سُکھ منڈاویہ مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہیں گے۔
20 فروری سے یکم مارچ 2021 تک منعقد کئے جانے والے 26 ویں ” ہنر ہاٹ“ کا انعقاد، ”ووکل فار لوکل “جس میں اکتیس سے زیادہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی بڑی تعداد میں خاتون کاریگروں سمیت 600 سے زیادہ کاریگر اور دستکار شرکت کریں۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ ملک بھر کے کاریگروں اور دستکاروں کی ملک میں تیار کی گئیں مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے ’ہنر ہاٹ‘ ایک ’’مکمل پلیٹ‘‘ ہے۔ اس میں اب تک 5 لاکھ سے زیادہ کاریگروں، دست کاروں اور ہنر مندوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرائے ہیں۔ اقلیتی امور کی مرکزی وزارت 75 ’ہنر ہاٹوں‘ کے ذریعہ 7 لاکھ 50 ہزار کاریگروں اور دست کاروں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرائے گی۔ ان ’ہنر ہاٹوں‘ کا انعقاد ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے تک کیا جائے گا۔
جناب نقوی نے کہا کہ 31 ریاستوں اور مرکز کے انتظام خطوں کے کاریگر اور دست نئی دہلی میں ہنر ہاٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ آندھرا، پردیش، آسام، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دلی ، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرلا، لداخ، مدھیہ پردیش، منی پور، ناگا لینڈ، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال وغیرہ کے کاریگر، دست کا جواہر لال نہرو ہنر ہاٹ میں شرکت کریں گے اور ہاتھ سے تیار کی گئیں اپنی خصوصی مصنوعات کی نمائش کریں گے اور انہیں فروخت کریں گے۔
جناب نقوی نے کہا کہ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقد کیا جانے والا ’ہنر ہاٹ‘ ورچوول اور آن لائن پلیٹ فارم http://hunarhaat.org اورجی ای ایم پورٹل پر بھی دستیاب ہوگا جہاں پر ملک کے عوام ‘‘ ہنر ہاٹ’’کی مصنوعات کو ڈیجیٹل اور آن لائن بھی خرید سکتے ہیں۔
جناب نقوی نے کہا کہ ایک طرف تو ہنر ہاٹ ملک کے کاریگروں اور دستکاروں کے لئے ’’روزگار اور تفویض اختیارات کا دفتر‘‘ بن گیا ہے اور دوسری یہ کاریگروں اور دست کاروں کے لئے ملکی اور بین الاقوامی بازار فراہم کرانے کا ایک موثر پلیٹ فارم بھی ثابت ہورہا ہے۔
میسور کرناٹک میں 6 سے 14 فروری تک منعقد کئے جانے والے ہنر ہاٹ میں لاکھوں لوگ آئے اور انہوں نے ملک کے کاریگروں اور دست کاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ’’ووکل فار لوکل‘‘ کی اپیل کو مستحکم کرنے کے لئے لوگوں نے بڑے پیمانے پر ملکی مصنوعات بھی خریدی ہیں۔
جناب نقوی نے کہا کہ نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہنر ہاٹ کے ’’باورچی خانہ‘‘ سیکشن میں ہنر ہاٹ میں آنے والے لوگ ملک کے ہر ایک خطے کے روایتی پکوانوں کا ذائقہ بھی لے سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ نئی دلی کے ہنر ہاٹ میں ملک کے معروف فنکاروں کے ذریعہ پیش کئے جانے مختلف ثقافتی اور موسیقی کے پروگراموں سے لوگ لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
آنے والے دنو ں میں ‘‘ ہنر ہاٹ’’کا انعقاد گوا، بھوپال، جے پور، چنڈی گڑھ، ممبئی، حیدرآباد، رانچی ، سورت / احمد آباد، کوچی، گوہاٹی، بھوبنیشور، پٹنہ ، جموں ۔ کشمیر اور دیگر مقامات پر کیا جائے گا۔ اقلیتی امور کی مرکزی وزارت 20 فروری 2021 سے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم ، نئی دہلی میں ملک بھر کے کاریگروں اور دست کاروں کے 26 ویں ”ہنر ہاٹ“ کا انعقاد کرے گی ، جس کا باضابطہ افتتاح پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان 21 فروری 2021ءکو کریں گے۔
اس موقع پر بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب مَن سُکھ منڈاویہ مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہیں گے۔
20 فروری سے یکم مارچ 2021 تک منعقد کئے جانے والے 26 ویں ” ہنر ہاٹ“ کا انعقاد، ”ووکل فار لوکل “جس میں اکتیس سے زیادہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی بڑی تعداد میں خاتون کاریگروں سمیت 600 سے زیادہ کاریگر اور دستکار شرکت کریں۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ ملک بھر کے کاریگروں اور دستکاروں کی ملک میں تیار کی گئیں مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے ’ہنر ہاٹ‘ ایک ’’مکمل پلیٹ‘‘ ہے۔ اس میں اب تک 5 لاکھ سے زیادہ کاریگروں، دست کاروں اور ہنر مندوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرائے ہیں۔ اقلیتی امور کی مرکزی وزارت 75 ’ہنر ہاٹوں‘ کے ذریعہ 7 لاکھ 50 ہزار کاریگروں اور دست کاروں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرائے گی۔ ان ’ہنر ہاٹوں‘ کا انعقاد ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے تک کیا جائے گا۔
جناب نقوی نے کہا کہ 31 ریاستوں اور مرکز کے انتظام خطوں کے کاریگر اور دست نئی دہلی میں ہنر ہاٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ آندھرا، پردیش، آسام، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دلی ، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرلا، لداخ، مدھیہ پردیش، منی پور، ناگا لینڈ، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال وغیرہ کے کاریگر، دست کا جواہر لال نہرو ہنر ہاٹ میں شرکت کریں گے اور ہاتھ سے تیار کی گئیں اپنی خصوصی مصنوعات کی نمائش کریں گے اور انہیں فروخت کریں گے۔
جناب نقوی نے کہا کہ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقد کیا جانے والا ’ہنر ہاٹ‘ ورچوول اور آن لائن پلیٹ فارم http://hunarhaat.org اورجی ای ایم پورٹل پر بھی دستیاب ہوگا جہاں پر ملک کے عوام ‘‘ ہنر ہاٹ’’کی مصنوعات کو ڈیجیٹل اور آن لائن بھی خرید سکتے ہیں۔
جناب نقوی نے کہا کہ ایک طرف تو ہنر ہاٹ ملک کے کاریگروں اور دستکاروں کے لئے ’’روزگار اور تفویض اختیارات کا دفتر‘‘ بن گیا ہے اور دوسری یہ کاریگروں اور دست کاروں کے لئے ملکی اور بین الاقوامی بازار فراہم کرانے کا ایک موثر پلیٹ فارم بھی ثابت ہورہا ہے۔
میسور کرناٹک میں 6 سے 14 فروری تک منعقد کئے جانے والے ہنر ہاٹ میں لاکھوں لوگ آئے اور انہوں نے ملک کے کاریگروں اور دست کاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ’’ووکل فار لوکل‘‘ کی اپیل کو مستحکم کرنے کے لئے لوگوں نے بڑے پیمانے پر ملکی مصنوعات بھی خریدی ہیں۔
جناب نقوی نے کہا کہ نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہنر ہاٹ کے ’’باورچی خانہ‘‘ سیکشن میں ہنر ہاٹ میں آنے والے لوگ ملک کے ہر ایک خطے کے روایتی پکوانوں کا ذائقہ بھی لے سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ نئی دلی کے ہنر ہاٹ میں ملک کے معروف فنکاروں کے ذریعہ پیش کئے جانے مختلف ثقافتی اور موسیقی کے پروگراموں سے لوگ لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
آنے والے دنو ں میں ‘‘ ہنر ہاٹ’’کا انعقاد گوا، بھوپال، جے پور، چنڈی گڑھ، ممبئی، حیدرآباد، رانچی ، سورت / احمد آباد، کوچی، گوہاٹی، بھوبنیشور، پٹنہ ، جموں ۔ کشمیر اور دیگر مقامات پر کیا جائے گا۔