Categories: بھارت درشن

نامعلوم مجاہدین آزادی کی زندگیوں کو سماج کے سامنے لانے کی کوشش کی جائے گی: ہوسبالے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرکاریہ واہ دتاتریہ ہوسابلے نے کہا ہے کہ آزادی کے امرت مہوتسو سال میں جدوجہد آزادی کے نامعلوم  مجاہدین کی زندگیوں کو سماج کے سامنے لانے کی کوشش کی جائے گی۔ تمل ناڈو کے ویلو ناچیار، کرناٹک کے ابکا، رانی  گائی دنلیو کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں ۔ ساتھ ہی انڈمان کی سیلولر جیل میں کالاپانی کی سزا پانے والوں کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں۔ ہوسبالے نے کہا کہ سنگھ ان تمام جنگجوؤں کی زندگی کو سماج کے سامنے رکھنے کا کام کرے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سنگھ کے آل انڈیا ایگزیکٹو بورڈ کی تین روزہ میٹنگ، جو کرناٹک کے دھارواڑ میں جاری تھی، ہفتہ کو اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس میں سرکاریہ واہ ہوسابلے نے کہا کہ ہندوستان کی تحریک آزادی پوری دنیا میں سب سے منفرد رہی ہے۔ سب سے طویل عرصے تک جاری رہنے والی اس تحریک میں نہ صرف برطانوی عملداری کی مخالفت ہوئی بلکہ اس تحریک نے ہندوستانی تہذیب، ثقافت اور زبان کو بیدار کرنے کا کام کیا۔ اس موقع پر ہوسابلے نے سوامی وویکانند اور دیگر عظیم شخصیات کے تعاون کا تفصیل سے ذکر کیا۔  ہوسبالے نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ ملک کو ہر میدان میں آگے لے جانے کا عزم کریں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سرکاریہ واہ ہوسبالے نے کہا کہ سکھ فرقہ کے نویں گرو تیغ بہادر جی کے 400ویں یوم پیدائش پر اداروں کے ساتھ مل کر پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گرو تیغ بہادر نے مذہب اور ثقافت کے تحفظ کے لیے قربانیاں دیں۔ ان  کی زندگی متاثر کن ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago