Categories: قومی

لہیہ کے دور دراز علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پانی کی پائپ پہنچانے کا کام جاری

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت کاموں کو اگلے سال 15 اگست تک مکمل کرنے کے لیے، لداخ کے حکام نے لیہہ ضلع کے دور دراز علاقوں میں ہوائی جہازوں کے ذریعے ہائی ڈینسیٹی پولیتھیلین (ایچ ڈی پی ای) پائپ پہنچانا شروع کر دیا ہے، حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ لیہہ نے حال ہی میں فعال گھریلو نل کنکشن فراہم کرنے میں 20 فیصد کوریج حاصل کی ہے، جب کہ ضلع کے 10 دیہاتوں نے جل جیون مشن کے تحت سو فیصد پانی فراہم کیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حکام نے بتایا کہ جے جے ایم آلات اور مواد کے ساتھ ایک پاون ہنس ہیلی کاپٹر نے جمعہ کو لیہہ کے سنگے لالاک بلاک میں برف سے ڈھکے ہوئے ڈپلنگ گاؤں تک کامیاب پرواز کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی ہیلی کاپٹر کی خدمات لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (لیہہ) اور ضلع انتظامیہ لیہہ نے مانگی تھیں تاکہ دور دراز کے دیہاتوں میں جے جے ایم کے کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ جو ابھی تک سڑک کے رابطے کے ذریعے غیر منسلک ہیں۔اور وہاں مواد بھیجنے کا چیلنج بہت بڑا ہے۔ لیہہ ضلع کے بیشتر دیہاتوں میں کام جاری ہے کیونکہ مقامی انتظامیہ 15 اگست 2022 کی آخری تاریخ کو حاصل کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago