امریکہ نے چین سے روئی ، ٹماٹر سمیت متعدد مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کردی

US bans imports from Xinjiang

واشنگٹن 14 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

امریکہ نے مغربی چین کے سنکیانگ خطے سے روئی اور ٹماٹر کی مصنوعات پر درآمدی پابندی کا اعلان کیا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے بدھ کے روز مغربی چین کے سنکیانگ علاقے سے آنے والی روئی اور ٹماٹر کی مصنوعات پر درآمدی پابندی کا اعلان کیا ہے۔ اس کی وجہ ایغورمسلمانوں کی جبری مشقت بتائی جارہی ہے۔

یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے کہا کہ اس آرڈر کا اطلاق سنکیانگ کی روئی سے تیار کردہ خام ریشوں ، لباس اور ٹیکسٹائل پر ہوگا۔

ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ (ڈی ایچ ایس) کا تخمینہ ہے کہ پچھلے سال تقریبا 9 بلین ڈالر کی روئی کی مصنوعات اور 10 ملین ڈالر کی مالیت کے ٹماٹر یہاں سے امریکہ میں درآمد کئے گئے۔

ڈی ایچ ایس کے قائم مقام نائب سکریٹری کینتھ کیوکینلی نے بتایا کہ یہ حکم درآمد کنندگان کے لئے ایک سخت پیغام ہے کہ ڈی ایچ ایس کسی بھی قسم کی جبری مشقت برداشت نہیں کرے گی اور کمپنیوں کو اپنی سپلائی سے سنکیانگ کی مصنوعات کو ختم کرنا چاہیے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…