Urdu News

اتراکھنڈ: بدری ناتھ کی پہاڑیوں پر موسم کی پہلی برف باری،سردی میں اضافہ

اتراکھنڈ: بدری ناتھ کی پہاڑیوں پر موسم کی پہلی برف باری

اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں جہاں گزشتہ تین دنوں سے بارش کی وجہ سے سردی بڑھنے لگی ہے وہیں بدری ناتھ دھام کی پہاڑیوں پر اس موسم کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے بدری پوری میں بارش اور سردی بڑھ گئی ہے۔ اس کے باوجود عقیدت مندوں کا یقین غیر متزلزل ہے۔

بدری ناتھ کے نیل کنٹھ، نار نارائن پہاڑ پر جمعہ کی رات اور ہفتہ کی صبح سے برف باری جاری ہے۔ بدری ناتھ دھام میں بارش کی وجہ سے درجہ حرارت گر گیا ہے لیکن بھگوان کے درشن کے لیے آنے والے عقیدت مندوں کی عقیدت پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ مسافر درشن کے راستے پر لمبی قطار میں کھڑے ہو کر بھگوان کے درشن کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ مسافروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم موسم کی وجہ سے چار دھام یاترا کے راستے میں کئی مقامات پر سڑک بلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Recommended