Urdu News

جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلرکو مہاتما گاندھی سیوا پرسکار سے نوازاگیا

جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلرکو مہاتما گاندھی سیوا پرسکار سے نوازاگیا

جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر امیش رائے کو ہفتہ کو گاندھی گلوبل فیملی کی طرف سے ‘ مہاتما گاندھی سیوا پرسکار’ سے نوازا گیا۔  یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ رائے کو تعلیم کے میدان میں خاص طور پر گاندھیائی اقدار کے فروغ اور ان کی قیادت میں جموں یونیورسٹی کی طرف سے کئے گئے امن اقدامات کے سلسلے میں ان کی غیر معمولی شراکت کے لئے یہ اعزاز دیا گیا ہے۔

 گاندھی گلوبل فیملی کے جموں و کشمیر کے صدر ایس پی ورما نے یونیورسٹی میں ‘گاندھی اسٹڈی سینٹر’ کو دوبارہ قائم کرنے اور ہ ارڈر سیکورٹی فورس  کے ساتھ  ہندوستان ۔پاکستان سچیت گڑھ سرحد پر شروع کیے گئے امن اقدام  ‘جوش سرحد’ کے لیے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے گاندھی کے فلسفہ سے متاثر یونیورسٹی کے سماجی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی جیسے کہ پی ایم اُنّت بھارت اسکیم کے تحت دیہاتوں کو گود لینا اور بچوں کو ایم آئی ای ٹی اور اس سے منسلک تعاون کے ساتھ کمپیوٹر ٹیبلٹس فراہم کرنے کے ذریعے مدد کرنا۔

جموں یونیورسٹی نے سٹارٹ اپس اور اختراع کا کلچر بنایا ہے، سماجی مطابقت اور مشغولیت کے لیے معیاری تحقیق اور تعلیم کو فروغ دیا ہے، حدود کو تحلیل کیا ہے، تعلیم کو ترقی دی ہے، بین الضابطہ اور جامع تعلیم کو فروغ دیا ہے اور مختلف ثقافتی پروگراموں کی میزبانی کرکے خطے کی ثقافت کو فروغ دیا ہے۔

 ورما نے وائس چانسلر سے درخواست کی کہ اقوام متحدہ کے 17 پائیدار اہداف کو بھی فروغ دیا جائے اور جی20 پلیٹ فارم کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ یونیورسٹی کو مختلف زمروں میں سچائی اور عدم تشدد پر ایک سمپوزیم کا اہتمام کرنا چاہیے۔

Recommended