Urdu News

نائب صدر جمہوریہ نے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کےلئے پرائیوٹ سیکٹر کی زیادہ ساجھے داری پر زور دیا

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو

 

 

نئی دہلی،10 اپریل 2022/

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے بھارت میں  حفظان صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لئے  پرائیوٹ سیکٹر کی  زیادہ شرکت  کی ضرورت پر زور دیا ہے۔   اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے   کہ بھارت کے حفظان صحت میں  زبردست  کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پرائیوٹ سیکٹر پر زور دیا  کہ وہ حکومت کی کوششوں  میں تعاون کریں   اور طبی پیشہ اور  متعلقہ سرگرمیوں کو  ایک مشن کے طور پر آگے بڑھائیں۔

نئی دہلی کے  صفدر جنگ ڈیولپمنٹ ایئریا   نئی مہاجن ایمجنگ فیسلٹی   کا افتتاح کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہاکہ    صحت کے بنیادی ڈھانچے کو عالمی درجہ کا بنانا اور تشخیص کو عوام کو قابل رسائی بنانا وقت کی ضرورت ہے۔   انہوں نے  کہا کہ اعلی درجہ کی  تشخیص سے   ڈاکٹر  زیادہ درست طریقے سے تشخیص کرسکتےہیں اور  محفوظ طریقے سے علاج کرسکتےہیں۔

 بھارت میں غیر متعدد بیماریوں  میں اضافہ   کے رجحان پر   تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  جناب نائیڈو نے   پرائیوٹ سیکٹرمیں طبی برادری پر زور دیا  کہ  عوام خاص طور پر نوجوانوں میں  بیٹھے رہنے والے طرز زندگی  کے خطرات اور  کھانا کھانے کی  غیر صحت مند عادتوں کو  ترک کریں۔ جناب نائیڈو نے   عوام سے اپیل کی کہ وہ بیٹھے رہنے کا طرز زندگی چھوڑیں اور ایک صحت مند  طرز زندگی اپنائیں۔

جناب نائیڈو نےکہا کہ   کووڈ وبا  اور تیزی سے بدلتی ہوئی آب و ہوا  نے ہمیں   کئی سبق دیئے ہیں  اور ہماری عادتوں اور طرز زندگی کے بارے میں سکھایا ہے ۔ انہوں نے   زیادہ وقت  فطرت  کے ساتھ گذارنے اور  پائیدار طرز زندگی اپنانے   پر زور دیا۔

 نائب صدر جمہوریہ نے   تشخیص کی جدید سہولت   تیار کرنے کےلئے  مہاجن ایمیجنگ   کی کوششوں   کو مستحکم کرنے پر زور دیا ۔  اس تقریب کے دوران   مہاجن ایمیجنگ کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر     ڈاکٹر ہرش مہاجن   اور مہاجن ایمیجنگ  کی منیجنگ ڈائریکٹر اور ایگزکیوٹیو ڈائریکٹر  محترمہ   ریتو مہاجن   اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

Recommended